سندھ حکومت نے کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر کردی، نوٹیفکیشن جاری ہے۔نیم ہنر مند افراد کی ماہانہ اُجرت 41,380 روپے مقرر کردی گئی ہے،وزیر محنت شاہد تھہیم نے بتایا ہے کہ ہنر مندوں کی اُجرت 49,628اوراعلیٰ ہنر مندوں کی اُجرت 51,745روپےمقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
یہ اُجرت تمام رجسٹرڈ و غیر رجسٹرڈ صنعتی و تجارتی اداروں پر یکساں لاگو ہوگی۔مرد و خواتین مزدوروں کو برابری کی بنیاد پر اُجرت دی جائے گی۔مزدوروں کو فی گھنٹہ اُجرت کم از کم 192 روپے فی گھنٹہ کرنی ہوگی۔سندھ حکومت مزدور دوست پالیسیوں پر گامزن ہے۔مزدوروں کی فلاح و بہبود، مناسب اُجرت اور بہتر ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔کم از کم اُجرت میں اضافے کا مقصد مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنا اور مزدور طبقے کو باعزت زندگی فراہم کرنا ہے۔







