*سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی جانب سے درجہ چہارم ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام*

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی جانب سے درجہ چہارم ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، سیکرٹری پرائس کنٹرول نے نظم و نسق بہتر بنانے پر عملے کو شاباش دی، عملے کی محنت اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایڈمن ونگ کو مزید اقدامات کی ہدایت کی،سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید نے عملے کے ساتھ چائے پی اور اُنکے مسائل سنے،درجہ چہارم ملازمین نے نئے یونیفارم فراہم کرنے اور تعریفی کلمات پر سیکرٹری پرائس کنٹرول کا شکریہ ادا کیا،

ڈاکٹر کرن خورشید کا کہنا تھا کہ محکمہ کی کامیابی عملے کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہے،مسائل حل کرنے کیلئے دروازے کھلے ہیں، محکمہ پرائس کنٹرول کے تمام ڈرائیورز، نائب قاصد اور سویپرز شریک تھے۔

جواب دیں

Back to top button