ورلڈ اربن فورم 13 میں پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کی جانب سے پنجاب اور پاکستان کی مؤثر نمائندگی کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ یو این ہیبی ٹیٹ پاکستان نے پھاٹا کی شاندار کارکردگی اور فورم میں فعال شرکت پر ڈائریکٹر جنرل پھاٹا اسکندر ذیشان کے نام خصوصی تعریفی مراسلہ ارسال کرتے ہوئے ادارے کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔تعریفی مراسلے میں ورلڈ اربن فورم 13 کے دوران پنجاب اور پاکستان کی کامیاب نمائندگی پر پھاٹا کو مبارکباد دی گئی اور کہا گیا کہ عالمی سطح پر منعقد ہونے والے اس اہم فورم میں پھاٹا نے نہایت مؤثر کردار ادا کیا۔ یو این ہیبی ٹیٹ کے مطابق باکو، آذربائیجان میں قائم پنجاب پاکستان پویلین عالمی شرکاء، ماہرین اور پالیسی سازوں کی خصوصی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔مراسلے میں کہا گیا کہ پنجاب پاکستان پویلین نے پاکستان کے ہاؤسنگ شعبے کی کامیابیوں، جدید اقدامات اور عوامی فلاحی منصوبوں کو مؤثر انداز میں عالمی برادری کے سامنے پیش کیا۔ بالخصوص وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلیگ شپ منصوبے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ کو کم لاگت اور سماجی ہاؤسنگ کے ایک کامیاب ماڈل کے طور پر اجاگر کیا گیا، جسے بین الاقوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ترجمان پھاٹا کے مطابق فورم کے دوران بین الاقوامی پالیسی سازوں، شہری ترقی کے ماہرین اور مختلف ترقیاتی شراکت داروں نے پنجاب کے ہاؤسنگ اقدامات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کم آمدنی والے طبقات کے لیے متعارف کروائے گئے منصوبوں کو قابلِ تقلید قرار دیا۔ڈائریکٹر جنرل پھاٹا اسکندر ذیشان نے کہا کہ عالمی سطح پر پنجاب کے ہاؤسنگ اقدامات کی پذیرائی حکومت پنجاب اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے عوام دوست وژن پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کو عالمی سطح پر سراہا جانا اس امر کا ثبوت ہے کہ پنجاب میں عوامی فلاح اور سستی رہائش کے شعبے میں مؤثر اور پائیدار اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ورلڈ اربن فورم کے دوران دو اہم نیٹ ورکنگ سیشنز میں ہاؤسنگ، شہری ترقی، پائیدار انفراسٹرکچر اور جدید شہری منصوبہ بندی کے موضوعات پر مفید تبادلہ خیال ہوا، جس سے پنجاب کے لیے بین الاقوامی تجربات اور بہترین طرز عمل سے استفادہ کرنے کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل پھاٹا نے کہا کہ پھاٹا مستقبل میں بھی عالمی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر جامع، پائیدار اور ماحول دوست ہاؤسنگ کے فروغ کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔تعریفی مراسلے میں یو این ہیبی ٹیٹ پاکستان نے حکومت پنجاب اور پھاٹا کے ساتھ اپنے تعاون کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے پائیدار، جامع اور مضبوط شہری ترقی کے لیے شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔ترجمان کے مطابق ورلڈ اربن فورم 13 میں حاصل ہونے والی یہ عالمی پذیرائی پنجاب کے ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، جو مستقبل میں بین الاقوامی تعاون، سرمایہ کاری اور جدید شہری ترقی کے نئے امکانات پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
Read Next
2 دن ago
لاہور کو ماڈل ہارٹیکلچر سٹی بنانے کا فیصلہ،سیکرٹری ہاؤسنگ نے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کو جامع گرین انفراسٹرکچر پلان تیار کرنے کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا
3 دن ago
*شہر میں ہونیوالی بارش کے بعد وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ*
3 دن ago
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی حضرت پیر مکیؒ کے دربار پر منعقدہ غسلِ مبارک کی تقریب میں خصوصی شرکت
4 دن ago
روڈا کا آپریشن، الجنت ہاؤسنگ سکیم کا انفراسٹرکچر مسمار،عثمان پارک کو نوٹس جاری
5 دن ago
محکمہ موسمیات کی جانب سے 29 جولائی سے 5 اگست تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی،نورالامین مینگل کی تمام واسا ایجنسیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
Related Articles
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا نورالامین مینگل اور کمشنر لاہور کے ہمراہ لکشمی چوک و ملحقہ علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ، واسا افسران کی چھٹیاں منسوخ*
1 ہفتہ ago




