ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں بیدیاں روڈ پر غذائی دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 1لاکھ 50ہزار کلو مربہ اور اچار تلف،یونٹ بند

دس کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مربہ اور اچار تلف کیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں بیدیاں روڈ پر غذائی دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 1لاکھ 50ہزار کلو مربہ اور اچار تلف کر کے یونٹ بند کیا گیا جبکہ مقدمہ درج کروا کے مالک گرفتار کروا دیا گیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مربہ اور اچار کے نام پر بیماریاں فروخت کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ہے، جعلسازی کو چھپانے کے لیے گودام کے باہر چھوٹا شٹر لگا کر گودام کو دوکان ظاہر کیا گیا تھا، دوکان کے اندر سے 2 کنال کے بڑے گودام کو چھپا کر راستہ دیا گیا تھا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بتایا کیڑے اورفنگس زدہ سبزیوں پھلوں سے اچار اور مربہ تیار کیا جارہا تھا۔اچار، ہریڑ، گاجر، آملہ، سیب کی رنگت سیاہ اور کیڑے لگے ہوئے تھے،یونٹ مالک پھلوں سبزیوں سے بدبو، کیڑے اور فنگس کو صاف کرنے کے لیے ممنوعہ کیمیکلز استعمال کرتا تھا، انتہاٸی بدبودار اور گندہ ماحول ہونے پر کاررواٸی عمل لاٸی گٸی۔انتہائی لازم ریکارڈ، میڈیکل، ٹریننگ عدم موجود ،صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا نان فوڈ گریڈ ڈرموں میں پھل اور سبزیاں رکھی پائی گئیں،غیر معیاری مربہ جات کو پنجاب بھر میں فروخت کیا جانا تھا۔زیادہ منافع کی لالچ میں عوام کی صحت سے کھیلنے والے مافیا کیخلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔بنیادی اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ کرنے والے معاشرے کا ناسور ہیں، کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا غذائی دہشتگردوں اور فوڈ فراڈ مافیا کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے،وزیر اعلٰی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب کو ملاوٹ سے پاک بنائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button