گزشتہ برس لاہور میں ڈینگی نہیں آیا، رواں سال بھی بھرپور آپریشنز کئے جائیں گے،ڈی سی سید موسیٰ رضا

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم پر اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر جعفر چودھری، سی او ہیلتھ ڈاکٹر ذوہیب و تمام آلائیڈ محکموں کے افسران نے شرکت کی. سی او ہیلتھ نے ڈینگی مہم سے متعلق تیاریوں اور جاری سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی. بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور سال 2024 کی طرز پر 2025 میں بھی ڈینگی لاروا کو قابو کرنے کے لئے متحرک ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ گزشتہ برس لاہور میں ڈینگی نہیں آیا، رواں سال بھی بھرپور آپریشنز کئے جائیں گے،

ڈی سی لاہور نے کہا کہ انتظامی افسران ڈینگی لاروا کے سدباب کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کریں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈینگی کے تدارک کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں. انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کو چھپایا نہ جائے اور برآمدگی یقینی بنائی جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے تحت تشکیل کردہ ٹیموں کی بھرپور مانیٹرنگ کی جائے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹیمیں دلجمعی اور جانفشانی سے کام کریں اور غفلت کی کوئی گنجائش نہ ہے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی چیکنگ مرحلہ وار کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کاوشیں جاری رکھی جائیں گی، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانےکے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور پوری طرح سے متحرک ہے.

جواب دیں

Back to top button