پشاور یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن انتخابات26۔2025 میں کامیابی پر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے فرینڈز گروپ سمیت تمام کامیاب امیدوران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار پیش کیا ہے۔ ترجمان لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا تحصیل چئیرمین سرائے نورنگ لکی مروت عزیز اللہ خان مروت، کوارڈنیبٹر ایسوسی ایشن چئیرمین یونیورسٹی کیمپس پشاور انتظار خلیل کا اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتخابات ایک جمہوری عمل ہے۔ پشاور یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن انتخابات نہایت ہی خوشگوار ماحول میں مکمل ہونے پر ہم انتظامیہ پشاور یونیورسٹی، کیمپس پولیس، پشاور یونیورسٹی اساتذہ و انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا امید رکھتی ہے کہ نو منتخب عہدیدار کیمپس کے حل طلب مسائل، طلباء کے لیے بہترین سہولیات فراہمی، کیمپس کے رہائشیوں و ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے بہترین پالیسی مرتب کرتے ہوئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیگی۔ صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان حمایت اللہ مایار کیمپس کا دورہ کرتے ہوئے نو منتخب کابینہ ممبران کو مبارکباد دینگے۔
Read Next
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی پشاور رنگ روڈ ناردرن سیکشن پیکج ون کی افتتاحی تقریب سے خطاب
4 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کاروبلس سے اہم ملاقات
4 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کےعہدیداران کی فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سےجلد گرانٹ کے اجراء کے لئے ملاقات
6 دن ago
صوبائی وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم کی زیرِصدارت ڈپٹی کمشنر آفس کوہاٹ میں اہم اجلاس
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کے زیرِ صدارت پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا 14واں اجلاس
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کے زیرِ صدارت شعبہ تعلیم میں اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس!
2 ہفتے ago
بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز دیرینہ مسئلہ حل نہ ہوا توہڑتالوں کا لامتناہی سلسلہ شروع کریں گے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
2 ہفتے ago



