وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں صوبائی حکومت کے زیرِ انتظام ضم شدہ اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا۔ گرینڈ جرگے میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی، صوبائی کابینہ اراکین، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان, خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز، سیاسی جماعتوں کی صوبائی قیادت، منتخب عوامی نمائندوں، قومی و صوبائی پارلیمنٹیرینز، تاجر تنظیموں کے صدور اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔گرینڈ جرگے میں ضم شدہ اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف مختلف تجاویز، سفارشات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ گرینڈ جرگے کا مقصد ضم شدہ اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف متفقہ لائحہ عمل اور مشترکہ حکمتِ عملی طے کرنا ہے۔ گرینڈ جرگے میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اپنی آراء، تجاویز اور سفارشات پیش کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
Read Next
5 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا کوہاٹ پولیس لائنز دہشت گردی کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہارِ تعزیت
5 دن ago
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پشاور سے کوئٹہ کے لئے ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس کے آغاز کی افتتاحی تقریب
6 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کونسل کا اجلاس
6 دن ago
محکمہ لوکل گورنمنٹ،الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبرپختونخوا اور جائیکا کے زیر اہتمام سمینار
7 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی کی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات!
Related Articles
شوکت کیانی اور ظہیر شیخ کی ملاقات،خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد اتفاق
7 دن ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
1 ہفتہ ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
1 ہفتہ ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
2 ہفتے ago


