وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دریائے سندھ میں متوقع سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر مقرر کردہ وزراء سے رابطہ کیا اور انہیں ہدایت دی کہ دریائے سندھ کے دائیں اور بائیں کناروں کے بندوں اور نہری نظام کی کڑی نگرانی کی جائے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو وزیر آبپاشی جام خان شورو نے دریائی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گڈو بیراج پر آج دوپہر 12 بجے اپ اسٹریم پانی کا بہاؤ 383299 اور ڈاؤن اسٹریم 350943 کیوسکس ریکارڈ کیا گیا۔ سکھر بیراج پر اپ اسٹریم 313000 اور ڈاؤن اسٹریم 259050 کیوسکس جبکہ کوٹری بیراج پر اپ اسٹریم 264131 اور ڈاؤن اسٹریم 233216 کیوسکس ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا کہ بیراجز کی موجودہ صورتحال قابو میں ہے اور تمام حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس موقع پر سید مراد علی شاہ نے متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ فیلڈ میں مکمل طور پر متحرک رہیں جبکہ وزراء تمام اقدامات کی براہِ راست نگرانی کرتے رہیں۔ وزراء نے وزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ بیراجز اور بندوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے وزراء دریا پر موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دریا کے کناروں اور کچے کے علاقوں میں رہنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ سندھ نے مالی سال 2026.27 کا بجٹ پیش کردیا،تنخواہ اورپنشن میں 7 فیصد اضافہ، کم ازم کم اجرت بڑھاکر 43 ہزار مقرر
1 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محصولات جمع کرنے والے محکموں کا اجلاس*
2 دن ago
گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کارروائی کا حکم،گندم ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار کو ریگولیٹ کیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ اجلاس*
3 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نو تعمیر شدہ عظیم پورہ فلائی اوور کا افتتاح کر دیا*
Related Articles
*ملیر کے عوام کےلئے خوشخبری، این آئی سی وی ڈی اور حسن سلیمان ہسپتال میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط*
5 دن ago
سکھر سے روہڑی، جدید اور آسان سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے جمالو ٹرین کا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل
1 ہفتہ ago



