وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے غیر ترقیاتی بجٹ برائے مالیاتی سال 2026-27 کے حوالے سے سیکریٹری خزانہ کی جانب سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تمام محکموں میں ٹی اے ڈی اے، فیول سمیت دیگر غیر ضروری اخراجات میں نمایاں کمی کی تجویز پیش کی جس سے تقریباً 2 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ صحت، تعلیم، زرعی شعبے، امور نوجوانان اور پبلک سروس ڈیلوری کے محکموں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری میں پہلی مرتبہ 75 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی جارہی ہے۔ ادویات کی خریداری کے عمل کو سنٹرلائز اور شفاف بنایا جارہاہے۔ ادائیگیوں کے تمام سسٹم کو آن لائن کیاجارہاہے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایاجاسکے۔ ہیلتھ انڈومنٹ اور سکول ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جارہا ہے۔ پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کے ملازمین کو ایچ بی اے اور ایم سی اے صوبائی حکومت کی رقم سے ادا کرنے کیلئے 70 کروڑ روپے کی رقم مختص کی جارہی ہے تاکہ چھوٹے سرکاری ملازمین کو اپنے گھر تعمیر کرنے میں مدد مل سکے۔ کفایت شعاری کے حوالے سے خصوصی اصلاحات کے تحت سرکاری امور کی انجام دہی کیلئے ہائبرڈ گاڑیاں متعارف کرائی جارہی ہیں اور پرانی گاڑیوں کو نیلام کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوتھ اور خواتین کی فلاح و بہبود اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی جارہی ہے۔ بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کو سکارلرشپس دیئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے ریونیو میں اضافہ کیا جائے گا اور عوام کی فلاح و بہبود او روسائل کو ان کی دہلیز پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اوراصلاحات کئے جارہے ہیں۔
Read Next
2 دن ago
بلدیاتی انتخابات کے شیڈول سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر بے بنیاد ہے، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان
3 دن ago
*گلگت بلتستان کی منفرد زرعی مصنوعات کی حوالے سے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد*
4 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے روپانی فاؤنڈیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات
5 دن ago
گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو سلطان آباد میں فری ٹریڈ زون کے قیام کا ٹاسک دے دیا گیا
5 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت لینڈ ریفارمز ایکٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے خصوصی اجلاس
Related Articles
گلگت بلتستان میں تاریخی لینڈ ریفارمز کا باقاعدہ آغاز: ضلع شگر میں حق دارانِ اراضی کی ابتدائی فہرست جاری
1 ہفتہ ago
*ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان احسان علی نے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا*
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت زراعت، لائیوسٹاک اور فشریز ریفارمز سٹیئرنگ کمیٹی کے پہلا اجلاس
1 ہفتہ ago



