چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا کا گڈ گورننس روڈمیپ درست سمت میں گامزن ہے۔ محکمہ بلدیات کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی جاری ہے۔ستمبر 2025 کے تمام اہداف حاصل کرلیے گئے ہیں۔ پشاور کی خوبصورتی اور بحالی، حیات آباد ماڈل سیکٹر، نیو جنرل بس سٹینڈ کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔
حیات آباد پشاور میں شہریوں کو مختلف سروسز کی فراہمی کے لیے 15 نومبر سے سروس ڈیلیوری یونٹ کام شروع کردے گا جبکہ جی ٹی روڈ اور رنگ روڈ پر 16 نومبر سے پیچ ورک، لین مارکنگ، کیٹ آئیز، روڈ فرنیچر، پولز میں لائٹس کی تنصیب اور فٹ پاتھ کی بحالی پر کام شروع ہوگا ۔
حکومت خیبرپختونخوا کے پارکس کی اپ گریڈیشن کے اقدام پر پی ڈی اے نے 76 سے زائد پارکس پر ترقیاتی کام شروع کردیا ہے جبکہ رنگ روڈ مسنگ لنک ناردرن سیکشن پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔پورے صوبے میں مویشی منڈیوں، سبزی منڈیوں، بس ٹرمینلز، نالوں کی صفائی، خوبصورتی اور بحالی کے اقدامات بھی جاری ہیں۔






