حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں نجی ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کے امور کو "ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم” کے تحت لایا جا رہا ہے جس کے نفاذ کے بعد ہاؤسنگ سکیم کی منظوری حاصل کرنے کے لئے کسی ڈویلپمنٹ اتھارٹی یا دیگر ریگولیٹر ادارہ کی بجائے اس ڈیجیٹل سسٹم میں آن لائن اپلائی کرنا ہوگا اس سلسلے میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے یہ ڈیجیٹل سسٹم تیار کر لیا ہے۔ اس سسٹم سے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے ڈویلپرز کی آگاہی کے لئے تربیتی سیشن ایف ڈی اے کمپلیکس میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کی۔ چیف انجینئر ایف ڈ ی اے مہر ایوب، ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسماء محسن، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ راحیل ظفر، فاران صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبد اللہ نور اور دیگر متعلقہ افسران بھی تربیتی سیشن میں موجود تھے۔ اس موقع پر ہاؤسنگ سکیموں کے ڈویلپرز کے نمائندوں وحید احمد، سید رضا حسین بخاری، مبشر علی خاں ، محمد کاشف، محمد اکرم، شاہد اکرم و دیگر موجود تھے۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ماہرین کی ٹیم میں ڈائریکٹر ایڈمن زریاب ساجد، ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد بلال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عزیر شہزاد، بزنس اینالسٹ محمد یاسر، سینئر سافٹ وئیر انجینئر مزمل صفدر، سافٹ ویئر انجینئر ابرارعلی و دیگر شامل تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی کے ماہرین کی ٹیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کے امور کو ڈیجیٹل سسٹم میں لا کر صوبائی سطح پر یکسانیت لانے کے اقدام کو خوش آئند دیتے ہوئے کہا کہ "ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم” بڑی اہمیت و افادیت کا حامل ہے جس سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور اس ضمن میں بعض بے ضابطگیوں، عوام سے دھوکہ دہی، جعل سازی اور فراڈ کے احتمال کا خاتمہ ہو گا اور ہاؤسنگ سکیم کی منظوری میں قانونی و محکمانہ تقاضوں کے مکمل نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے ڈویلپرز سے کہا کہ وہ ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم کا مکمل ادارک حاصل کریں اور ہاؤسنگ سکیم کی منظوری کے امور کے لئے ڈیجیٹل سسٹم سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ مختلف محکموں سے این او سی جاری کرنے کی کارروائیوں کے بارے میں بھی تاخیر یا کسی قسم کی رکاوٹ کے بارے میں حکومت پنجاب آگاہ ہوگی اور متعلقہ محکمے جواب دہ ہوں گے۔ ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی زریاب ساجد نے بتایا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ سے نئی ہاؤسنگ سکیم کی منظوری کے لئے کسی ڈویلپمنٹ اتھارٹی یا دیگر ریگولیٹر ڈیپارٹمنٹ کی بجائے براہ راست آن لائن ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم میں اپلائی کرنا ہو گا جس کے لئے زمین کی ملکیت/ فرد، لے آئوٹ پلان و دیگر ضروری دستاویزات منسلک کرنا ہوں گی۔ اس سسٹم میں انفرادی ڈویلپرز، شراکت دار ڈویلپرز، کمپنیز اور کوآپریٹو سوسائٹی اپلائی کرنے کی اہل ہوں گی۔ ۔ ماہرین نے ملٹی میڈیا پر بریفنگ کے دوران ہاؤسنگ سکیم کی منظوری کے لئے ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمٹ سسٹم میں اپلائی کرنے کے مکمل طریقہ کار، انہوں نے آن اپلائی کے طریقہ کار، درکار دستاویزات، دیگر تقاضوں، فیسوں/ واجبات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور ڈویلپرز کے بعض سوالات کے جوابات میں بتایا کہ یہ سسٹم ورلڈ بینک کے تعاون سے تیار کیا گیا جس کا مقصد زمینوں کے معاملات کو مکمل طور پر قانونی دائرہ میں لانا ہے۔
Read Next
16 گھنٹے ago
*تمام رمضان بازاروں میں اشیاء خورونوش سستے داموں میں وافر اور بآسانی دستیاب ہیں۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ*
2 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا ملتان کا دورہ، ناقص سیفٹی انتظامات،سیفٹی آفیسر معطل
3 دن ago
*ورلڈ اربن فورم پر مئی میں عالمی سطح پر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو بطور کامیاب ماڈل پیش کیا جائے گا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین*
5 دن ago
*صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین سے ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی ملاقات*
7 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے لیے محکمہ ہاؤسنگ نے جدید مانیٹرنگ نظام متعارف کرا دیا
Related Articles
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا طویل دورہ، ڈی سی آفس گجرات میں امن عامہ سے متعلق اجلاس کی صدارت*
1 ہفتہ ago
پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ممبران کو پلاٹس کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے اہم اقدامات
1 ہفتہ ago




