ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید کا چوہدری شہباز احمد کے ہمراہ جوہر ٹاؤن میں زیرِ تعمیر واسا ہیڈ آفس کا دورہ، ڈائریکٹر پراجیکٹ فیصل خرم کی بریفنگ

ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید نے وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد کے ہمراہ جوہر ٹاؤن میں زیرِ تعمیر واسا ہیڈ آفس کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر پراجیکٹ فیصل خرم نے تعمیراتی پیش رفت، انجینئرنگ کاموں اور منصوبے کی تکمیل سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید نے موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کاموں کو مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ منصوبے میں جدید انجینئرنگ تکنیکوں کا استعمال یقینی بنایا جائے اور کام کی نگرانی کو مزید سخت کیا جائے۔ڈی جی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کی رپورٹنگ روزانہ کی بنیاد پر فراہم کی جائے تاکہ پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لیا جا سکے۔وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد کہنا تھا کہ نئے ہیڈ آفس کی تعمیر میں توانائی کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے اقدامات اختیار کیے جائیں جو واسا کے آپریشنل اخراجات میں کمی کا باعث بنیں۔

وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے نئے ہیڈ آفس میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس سسٹمز نصب کیے جائیں گے، تاکہ شہریوں کی شکایات کا فوری اور مؤثر ازالہ ممکن ہو سکے۔ڈی جی واسا اور وائس چیئرمین واسا نے امید ظاہر کی کہ نیا ہیڈ آفس واسا لاہور کی سروس ڈیلیوری اور ادارہ جاتی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائے گا، جس سے شہریوں کو بہتر اور تیز تر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی

جواب دیں

Back to top button