وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی ہدایات پر "رمضان نگہبان کارڈ” کے ذریعے مستحقین تک ریلیف پہنچانے کا مشن کامیابی سے جاری ہے، جس کی براہ راست نگرانی ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کر رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر بھر میں رمضان نگہبان کارڈز کی گھر گھر تقسیم کے عمل کو مزید تیز کر دیا ہے تاکہ رمضان المبارک سے قبل تمام مستحق خاندانوں کو 10 ہزار روپے کی امدادی رقم یا اشیائے ضروریہ کی خریداری کی سہولت میسر آ سکے۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے اب تک لاہور کے مختلف علاقوں میں 61 ہزار سے زائد رمضان نگہبان کارڈز کی فراہمی یقینی بنائی ہے، جس سے اب تک 51 ہزار سے زائد خاندان براہ راست مستفید ہو چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے اس عمل میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے سخت مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا ہے اور شہریوں سے کمیشن لینے یا کسی بھی قسم کی بدعنوانی کی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 6 دکانوں کو موقع پر سربمہر کر دیا ہے، جبکہ ملوث دکانداروں اور مالکان کے خلاف سخت قانونی دفعات کے تحت مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں۔ ڈی سی لاہور نے واضح کیا ہے کہ رمضان نگہبان کارڈز کی تقسیم کا عمل 100 فیصد شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا عوامی شکایت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا کی جانچ پڑتال کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر حق دار کو اس کا حق اس کی دہلیز پر ملے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی تمام ٹیمیں اس وقت فیلڈ میں متحرک ہیں تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس عوامی ریلیف پیکج کے ثمرات عام آدمی تک بلا تاخیر پہنچ سکیں۔
Read Next
5 گھنٹے ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کاعلامہ اقبال،نشتر ٹاؤن کا دورہ، ناقص کارکردگی پر یو سی 229 کا سینٹری سپروائزر نوکری سے برخاست
5 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا آپریشن،جی ٹی روڈ سے تجاوزات کا صفایا
1 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کے نئے آرڈر جاری کر دیئے،تجاوزات کے خاتمے کیلئے عملہ رات 3 بجے تک پٹرولنگ پر مامور
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،دو مسمار،تین سربمہر
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،دو سربمہر
Related Articles
ایم سی ایل کے شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ کے خلاف اندرون لاہور آپریشن،زائد پارکنگ فیس وصول کرنے پر10 افراد گرفتار
2 دن ago
قبائلی اضلاع نے بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا، جیسا آج مریم صفدر کی جعلی حکومت میں لاہور میں لگایا گیا،محمد سہیل آفریدی
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد زون میں آپریشن،7 سیل،دو جزوی مسمار
3 دن ago



