وزیر بلدیات و دیہی ترقی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نےاستعفیٰ دے دیا

چوہدری انوار الحق وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے نام لکھے گئے استعفیٰ میں وزیر بلدیات و دیہی ترقی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ

اتحادی حکومت میں مجھے پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے بطور وزیر حکومت کام کرنے کا موقع ملا ۔ اس دوران میں نے حتی المقدور کوشش کی کہ آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کروں ۔ اب جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جناب کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے تو میں بطور ایم ایل اے تحریک کا حصہ ہوں لہذا میں اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔واضع رہے کہ راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لئے نامزد کیا ہے جن والد ممتاز راٹھور بھی وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔چوہدری انوارالحق نے بھی ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جن کے والد فیصل ممتاز راٹھور کے والد کی حکومت میں سینئر وزیر تھے۔

جواب دیں

Back to top button