بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور تعلیمی بورڈ میں پنجاب بھر کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں (سکوٹی) الیکٹرک بائکس کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کمشنر لاہور ڈویژن /چیئر پرسن لاہور بورڈ مریم خان نے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں (سکوٹی) الیکٹرک بائکس تقسیم کیں۔

اس موقع پر کمشنر لاہور ڈویژن/ چیئر پرسن لاہور بورڈ مریم خان نے کہا کہ یہ انعامات پرائم منسٹر اور وزیراعلی پنجاب کی جانب سے طلباء کی تعلیمی کامیابیوں کو سراہنے کے لیے دیے گئے ہیں تا کہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ الیکٹرک بائکس پاکستان بھر کے 29 بورڈز میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2024 میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو پرائم منسٹر اور چیف منسٹر پنجاب کی طرف سے یہ انعامات تقسیم کیے گئے ہیں۔سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے بھی پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں (سکوٹی) الیکٹرک بائکس کی چابیاں تقسیم کی۔ اس موقع پر سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے بھی شرکت کی۔






