وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ریجنل ہیڈ کوارٹر (آر ایچ کیو) ہسپتال چلاس میں قائم کیے گئے جدید ایم آر آئی سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی سیکریٹری صحت، کمشنر دیامر/استور ڈویژن اور محکمہ صحت کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ دیامر کے عوام طویل عرصے سے ایم آر آئی جیسی اہم تشخیصی سہولت سے محروم تھے جس کے باعث مریضوں کو اس اہم ٹیسٹ کے لیے گلگت جانا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس اضافی سفر سے نہ صرف مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا بلکہ انہیں اضافی مالی بوجھ بھی برداشت کرنا پڑتا تھا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چلاس میں جدید ایم آر آئی مشین کی فراہمی سے نہ صرف دیامر کے عوام کو ان کی دہلیز پر اعلیٰ معیار کی تشخیصی سہولیات میسر آئیں گی بلکہ شاہراہِ قراقرم پر پیش آنے والے حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو بھی بروقت اور موثر طبی معاونت فراہم کی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح محروم اور پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ ٹیکنیکل اسٹاف کی فوری تعیناتی یقینی بنائی جائے اور ایم آر آئی سینٹر کو مکمل طور پر فعال بنانے سے متعلق تمام ضروری انتظامات تیز رفتاری سے مکمل کیے جائیں،اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کمشنر دیامر،استور ڈویژن کو ہدایات جاری کیں کہ ایم آر آئی سینٹر کے لیے بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا انتظام کیا جائے اور اس مقصد کے لیے فوری طور پر جنریٹر فراہم کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے سینٹر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی بند (پروٹیکشن وال) کی تعمیر کے احکامات بھی دیے۔اس سے قبل صوبائی سیکریٹری صحت اور متعلقہ افسران نے وزیر اعلیٰ کو ایم آر آئی مشین کی تکنیکی خصوصیات، اس کی کارکردگی اور سینٹر کی مجموعی فعالیت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔افتتاحی تقریب کے بعد وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے آر ایچ کیو ہسپتال چلاس کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ وہ مریضوں کی دیکھ بھال میں مزید بہتری لائیں اور دستیاب سہولیات کو عوامی مفاد میں ہر ممکن حد تک مؤثر بنائیں۔
Read Next
18 گھنٹے ago
برٹش کونسل اور ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
2 دن ago
امن وامان کو برقرار رکھنا اور میرٹ یقینی بنانا نگران حکومت کی ترجیحات میں ہے،جسٹس ریٹائرڈ یار محمد
3 دن ago
نگران حکومت میں قومی وسائل کاتحفظ یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی،نگران وزیر اعلٰی گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد
1 ہفتہ ago
وفاقی وزیر پروفیسر ڈاکٹر احسن اقبال کی زیر صدارت گلگت میں اڑان پاکستان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس
2 ہفتے ago
*گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری*
Related Articles
*دیامر ہیڈکوارٹر چلاس میں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے ڈویژنل سب آفس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا*
2 ہفتے ago
چیف جسٹس گلگت بلتستان و ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی ملاقات — عدالتی ترقیاتی منصوبوں، شفاف مالی نظم اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بریفنگ
2 ہفتے ago




