محکمہ داخلہ پنجاب نےپنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کی چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب ہونگی۔ مریم اورنگزیب۔ سینئر وزیر پنجاب وائس چیئرپرسن،اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سیکرٹری ہونگے۔ممبران میں
سکریٹری برائے حکومت، محکمہ داخلہ،سکریٹری برائے حکومت، محکمہ خزانہ، سیکرٹری قانون اور پارلیمانی امور،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹری ٹو گورنمنٹ، پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ، انسپکٹر جنرل آف پولیس،پروفیسر ڈاکٹر سید اسد حسین،پروفیسر ڈاکٹر عدنان نور میاں،سید اعجاز حسین،پروفیسر ڈاکٹر معز الرحمان، خلیل الرحمان بھٹی شامل ہیں۔





