وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے اپنے حلقہ انتخاب پی پی 51 ڈسکہ کی عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق پسرور بائی پاس روڈ ڈسکہ کا شاندار افتتاح کردیا۔
پسرور بائی پاس روڈ پر آر سی سی سیوریج لائن ڈالنے کیبعد اسفالٹ اور آر سی سی روڈ کا کام مکمل ہونے سے خوبصورت کشادہ روڈ پر تعمیراتی کام مکمل ہوا۔ڈسکہ پسرور بائی پاس روڈ کی تعمیر نو مکمل ہونا اہم سنگ میل ہے۔ جو کہ عرصہ دراز سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جس کو ماضی میں یکسر نظر انداز کیا جاتا رہا لیکن وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے یہ عہد کیا تھا کہ ڈسکہ میں کوئی روڈ کوئی گلی کچی اور ٹوٹی پھوٹی نہیں ملے گی بلاتفریق پورے ڈسکہ شہر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے۔ڈسکہ سمبڑیال روڈ کا افتتاح کرنے کیبعد پسرور بائپاس روڈ کا افتتاح کرنا وعدوں سے تکمیل کی جانب سفر رواں دواں ہے۔وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے مزید کہا کہ انشاءاللہ جلد بنک روڈ، کالج روڈ اور جامکے روڈ پر ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے کے بعد ان کا افتتاح بھی کردیا جائے گا۔ڈسکہ میں روڈز کی تعمیر نو سے علاقے میں درپیش ٹریفک کے مسائل مستقل حل ہونے کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں میں بھی تیزی آئے گی۔مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی ہے لوگوں کے دیرینہ مسائل حل کئے، اور تاریخی منصوبے نہ صرف شروع کئے بلکہ ان کو پائہ تکمیل تک بھی پہنچایا۔روڈ کے افتتاح کے موقع پر، ڈاکٹر رومان عاشر میاں، میاں عمران رفیق ڈسکہ کے سینئر لیگی رہنماؤں سمیت معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اہل علاقہ نے وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا پرتپاک استقبال کیا اور بھرپور نعرے لگائے اور مسرت کا اظہار کیا۔





