*پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام دو روزہ پنجاب کیٹل شو 2025 احتتام پزیر ہوگیا*

پنجاب کیٹل شو،22اور 23نومبر 2025 کو ماڈل مویشی منڈی شاہ پورکانجراں، لاہور میں منعقد کیا گیا۔ پنجاب کیٹل شو میں خوبصوت اور صحت مند مویشیوں کے درمیان دودھ اور وزن کے دلچسپ مقابلے کروائے گئے۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے بھی پنجاب کیٹل شو 2025 میں شرکت کی۔چیف آیگزیکٹیو آفیسر بلال ہاشم نے سیکرٹری بلدیات کو خوش آمدید کیا۔سیکرٹری بلدیات نے دودھیل گائے کے دودھ کے مقابلے میں دلچسپی لیکر مقابلہ دیکھا۔۔۔۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال ہاشم کی کاوشوں کو سراہا۔۔۔۔چیف ایگزیکٹو آفیسر، بلال ہاشم کا کہنا ہے کہ صوبے کی زرعی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کسانوں، بیوپاریوں اور فارمرز حضرات کی محنت کو نہ صرف سراہیں بلکہ انہیں پاکستان کی مقامی نسل کی افزائش میں مزید دلچسپی لینے کی ترغیب دی۔چھترا کے وزن کے مقابلے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے محمد بلال کے بھولا کا وزن سب سے زیادہ 200 کلو ہونے پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گوجرانوالہ کے رہائشی کے ببلو نامی چھترا 123کلو وزن کے ساتھ دوسرے نمبر پرآیا۔گوجرانوالہ کے رہائشی معین دین کا چھترا 121 کلو کے وزن کے ساتھ تیسرے نمبر پر آیا۔بکروں کے وزن کے مقابلے میں لاہور کے رہائشی کا بھولا 200 کلو کیساتھ پہلے نمبر پر آیا۔گوجرانوالہ کے محمد معظم کابھالو 156 وزن کے ساتھ دوسرے نمبر پر آیا جبکہ لاہور کے محمد عرفان کا جنگلی 152وزن کے ساتھ تیسرے نمبر پر آیا۔بیلوں کے خوبصورتی کے مقابلے میں شیخوپورہ کے رہائشی محمد اعظم کا بیل نواب پہلے نمبر پہ آیا۔ شیخوپورہ سے امیر علی کا بیل لال بادشاہ دوسرے نمبر پہ آیا

جبکہ ملک سعد میرا کا رومیو بیل تیسرے نمبر پہ آیا۔گوجرانوالہ کے ڈاکٹر نعمان کا بیل لال جان تیسرے نمبر پر آیا.سانڈ کی خوبصورتی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن شرقپور کے رہائشی محمد عثمان کے ہیرا نے حاصل کی۔دوسری پوزیشن، شرقپور کے رہائشی محمد شکور کے بیل سلطان نے حاصل کی۔نوید بشیر کے بادشاہ ننے خوبصورت سانڈ کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔دودھیل بھینس کی خوبصورتی کے مقابلے میں منڈی بہاولدین کے تنویر جٹ کی سونو نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔۔۔۔۔۔دودھ کی پیداوار میں بھینس اور گائے کے مقابلے پرپہلا انعام 6لاکھ، دوسرا انعام 3لاکھ جبکہ تیسرا انعام 2لاکھ روپے ہیں۔ جبکہ پہلن بھینس (چاردانت) کے مقابلے کا پہلا انعام 3لاکھ،دوسرا انعام 2لاکھ جبکہ تیسرا انعام 1 لاکھ مقرر کیے گئے تھے۔

گائے اور بیل کے مقابلہ حسن /خوبصورتی پر پہلا انعام 2لاکھ،دوسراانعام1لاکھ 50ہزار جبکہ تیسرا انعام 1لاکھ روپے مقرر کیے گئے تھے۔سانڈ اور دودھیل بھینس (نیلی راوی)کے مقابلہ حسن /خوبصورتی کا پہلا انعام 2لاکھ،دوسراانعام1لاکھ 50ہزار جبکہ تیسرا انعام 1لاکھ روپے مقرر کیا گیا تھا۔بکرا اور چھترا کے وزن کے مقابلے پر پہلا انعام 1لاکھ، دوسرا انعام 75ہزار جبکہ تیسرا نعام 50ہزار روپے مقرر کیا گیا تھا۔کٹا کھیرا اور کٹی کھیری (نیلی روای) کے بھی مقابلہ حسن و خوبصورتی پر پہلا انعام 1لاکھ، دوسرا انعام 75ہزار جبکہ تیسرا نعام 50ہزار روپے مقرر کیا گیا تھا۔گائے کے دودھ کے مقابلے میں پہلا انعام عاشق علی کی گائے نے سب سے زیادہ 79لیٹر دودھ دیکر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ جبکہ فیصل آباد کے رانا عدیل عباس کی گائے نے 72 لیٹر دودھ دیکر کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔اس کے علاوہ پنجاب کیٹل شو 2025 میں پرندوں اور پالتوں جانوروں کی نمائش، گھوڑوں کا رقص، آگاہی سیمینار، بچوں کے لیے مختلف مقابلے و انعامات، فیملیز کیلئے تفریخ کے نادر مواقع، فوڈ کورٹس شامل تھے۔شو کےآخر میں معروف فوک گلوکار عارف لوہار نے شو کو چار چاند لگا دیے

جواب دیں

Back to top button