نیشنل ہائی وے N-25 ( مستونگ ،کوئٹہ، چمن ) سیکشن پر پاکستان ایکسپریس وے ڈیولائزیشن منصوبے کے حوالے سےاجلاس

کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے N-25 ( مستونگ ،کوئٹہ، چمن ) سیکشن پر پاکستان ایکسپریس وے ڈیولائزیشن منصوبے کے حوالے سےاجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے حکام، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن ریٹائرڈ مہر اللہ بادینی،ایس پی ٹریفک کوئٹہ ،ڈائریکٹر ڈوپلیمنٹ کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک تھے اجلاس میں این ایچ اے کے حکام نے کمشنر کو منصوبے کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کوئٹہ سے چمن تک قومی شاہراہ کے مختلف سیکشنز پر کام تیزی سے جاری ہے۔ بلیلی چیک پوسٹ سے کچلاک اور چمن تک مختلف مقامات پر تعمیر و بحالی کے منصوبے فعال انداز میں جاری ہیں جبکہ لکپاس کے مقام پر بھی سڑک کی بہتری کے لیے کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔این ایچ اے حکام نے بتایا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سفر کی سہولیات میں بہتری کے لیے کچلاک، خیزی چوک اور جبل نور بس اڈے پر فلائی اوور بنانے کے منصوبے زیر غور ہیں اس کے علاوہ پشین، قلعہ عبداللہ، سراناں اور جنگل علیزئی سمیت مختلف علاقوں میں بھی سڑک کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلیلی چیک پوسٹ سڑک کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور جہاں بھی سڑک کی کھدائی کی جائے وہاں سے ملبہ فوری طور پر اٹھایا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو کیونکہ بلیلی چیک پوسٹ پر ٹریفک کا ہجوم لگا ہوا ہوتا ہے اور عوام گھنٹوں رش میں پھنسی رہتی ہے جو کسی اذیت سے کم نہیں لہذا بلیلی چیک پوسٹ پر تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر ،ایس پی ٹریفک اور این ایچ اے کا افسران کو ہدایت دی کہ وہ آج ہی بلیلی کا دورہ کریں اور متبادل راستے یا ایسی مینجمنٹ کریں جس سے وہاں پر ٹریفک جام نہ ہو انہوں نے مزید کہا کہ تعمیراتی مرحلے کے دوران ٹریفک کے متبادل اور بہتر انتظامات یقینی بنائے جائیں، تاکہ عوام کے روزمرہ سفر میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور منصوبے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر غور و خوض بھی کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button