کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت شہر میں آوارہ کتوں کے خلاف مہم اور ویکسینیشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی، اسسٹنٹ کمشنر پولی ٹیکل کوئٹہ ڈویژن محمد کلیم اللہ ،میٹروپولیٹن کارپوریشن،محکمہ لائیو اسٹاک اور سماجی تنظیم کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ اور ان کے کاٹنے کے مسلسل واقعات باعث تشویش ہیں، جن کے پیش نظر سماجی تنظیم کی جانب سے ویکسینیشن اور سرجری کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔کمشنر نے ہدایت کی کہ محکمہ لائیو اسٹاک سماجی تنظیم کے تعاون سے گھوڑا ہسپتال میں کتوں کی ویکسینیشن اور سرجری کے لیے مناسب جگہ مختص کرے اور عملہ تعینات کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کیے گئے کتوں کو ٹیگ اور مخصوص چپ لگا کر رجسٹرڈ کیا جائے تاکہ مہم کے دوران انہیں تلف نہ کیا جائے۔اس موقع پر اسپتالوں میں کتوں کے کاٹنے کی ویکسیز (Anti-Rabies Vaccine) اور علاج معالجے کی دستیابی کے حوالے سے بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کیونکہ شہر میں آوارہ کتوں کے حملوں کی متعدد شکایات موصول ہو رہی ہیں، لہٰذا ان کے سدباب کے لیے مربوط اور موثر کارروائی ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ویکسینیشن اور سرجری مہم کے اخراجات کے حوالے سے سیکرٹری لائیو اسٹاک کے ساتھ بھی مشاورت کی جائے گی تاکہ منصوبے کے لیے درکار فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔کمشنر نے ایم سی کیو کو ہدایت کی کہ آوارہ کتوں کی نشاندہی، انہیں پکڑنے اور ویکسینیشن ٹیم کے حوالے کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے تمام اداروں اور سماجی تنظیموں کو باہمی تعاون سے شہر کو محفوظ بنانے کے لیے جامع حکمت عملی اپنانے کی تاکید کی۔
Read Next
5 دن ago
*میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے میونسپل کمشنر شیر زمان کی زیر صدارت انجینئرنگ اور بلڈنگ برانچز کا اجلاس*
1 ہفتہ ago
*میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کا مالیاتی نظام ڈیجیٹل بنانے کی جانب اہم قدم، نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا*
1 ہفتہ ago
*میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے بائی لاز کا مسودہ تیار*
2 ہفتے ago
کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی زیرِ صدارت پولیو اور ای پی آئی پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
3 ہفتے ago
کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پر کام تیز کرنے کی ہدایت، شہر میں نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے گا،کمشنر ذیشان لاشاری
Related Articles
ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن وکمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیرِ صدارت ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس
ستمبر 15, 2026
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے زیر انتظام دکانوں اور کھوکوں کے کرایوں، بقایاجات اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے اہم اجلاس
جولائی 27, 2026
ہائیکورٹ بلوچستان کی ہدایت پر جوائنٹ روڈ کے مسائل کے حل کیلئے اہم اجلاس، سروے اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
جون 12, 2026
کوئٹہ ٹرانسپورٹ کرایوں اور مسائل کے حل کیلئے اہم اجلاس
اپریل 8, 2026
