*پنجاب،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے حاصل کردہ کاربن کریڈٹس جانچ پر مبنی تکنیکی معلومات پرتربیتی سیشن کا انعقاد*

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈریمز پراجیکٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ذریعہ ،کاربن کریڈ ٹس عالمی منڈی میں فروخت کرے گا اور پنجاب کے لئے خاطر خواہ ریونیو کا ذریعہ بنے گا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈریمز پراجیکٹ کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے حاصل کردہ کاربن کریڈٹس جانچ پر مبنی تکنیکی معلومات پرتربیتی سیشن کا انعقاد

سیشن میں لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سےسیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے بطور خاص شرکت کی۔ سیشن کے اختتام پرسیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے شرکا میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے۔لوکل گورنمنٹ، پروگرام مینجمنٹ یونٹ ڈریمز، سٹی امپلیمنٹیشن ٹیم ڈریمز، پی ایم یو ،مینیجیریل اسٹاف بہاولپورویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،واسا ،میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور،پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی،پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ سے دیگرافسران شرکت کریں گے

اس سیشن کا مقصد متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں ماحولیاتی اور مالیاتی میکانزم پر استعداد کارمیں اضافہ کرنا ہے تاکہ میونسپل ادارےماحولیاتی اور مالیاتی میکانزم پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد کر سکیں ۔ سیشن میں بہاولپور کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو ایک عملی نمونہ کے طور پر پیش کیا گیا۔ تاکہ کاربن کریڈٹس کے حساب، تصدیق اور رجسٹریشن کے مرحلہ وار طریقہ کار کو واضح کیا جا سکے۔ اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر ڈریمز پراجیکٹ عمرجاوید کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ماحولیاتی تبدیلی پر حکومت کی جانب سے کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج میں کمی کے سلسلے میں جاری کوششوں کا حصہ ہے جس میں ڈریمز پراجیکٹ ایک اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ڈریمز پراجیکٹ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے میونسپل اداروں کی معاونت میں پیش پیش ہے تاکہ عوام تک اس کے مثبت اثرات پہنچ سکیں اورآلودگی کے خاتمہ کے ساتھ شہر پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہوں۔ ڈریمز پراجیکٹ کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ذریعہ کاربن کے اخراج میں کمی کر کے نہ صرف شہروں کا ماحول بہترکیا جا رہا ہے بلکہ نئے مالیاتی ذرائع تک رسائی حاصل کر کے کاربن کریڈٹس کوادارے کی آمدنی کا ذریعہ بنا کر ریونیو بھی حاصل کیا جائے گا۔ ۔سیشن کے اختتام پرسیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے شرکا میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مظابق ڈریمز پراجیکٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ذریعہ ،کاربن کریڈ ٹس عالمی منڈی میں فروخت کرے گا اور صوبہ پنجاب کے لئے ریونیو کا ذریعہ بنے گا۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پراجیکٹ کے تحت کاربن کریڈٹس کو کیلکولیٹ کرنے کے لئے ایک پورا میکنزم ترتیب دیا گیا ہے، کاربن کریڈ ٹس ، کاربن ڈائی آکسائڈ ختم کرنے کے عوض ملتے ہیں اور ایک ٹن کاربن ڈائی آکسائڈ ختم کرنے پر ایک کاربن کریڈٹ ملتا ہے ڈریمز پراجیکٹ کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم نہ صرف ماحول کو بچانے میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ عالمی منڈی سے پیسے بھی کمائے گا۔

جواب دیں

Back to top button