میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات جاری کر دیں

میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔شہر میں ای چالان کے نفاذ کے بعد سرکاری گاڑیوں پر بھی چالان کیے جانے پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے افسران اور عملے کو قانون پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کی۔

چالان کی صورت میں افسران جرمانہ اپنی جیب سے ادا کریں گے، جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں رقم تنخواہ سے کاٹ لی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button