*مون سون سیزن کے بعد سیورج سسٹم کی تعمیر کے کام کا آغاز کر دیا جائے گا*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کے ہمراہ شادیوال چوک کا دورہ کیا۔ انہوں نے خیابان فردوسی مین بلیوارڈ نزد شادیوال چوک پر بننے والے سینک ہول کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واسا اور ایل ڈی اے ٹیموں کو فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ٹیمیں ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کی روانی یقینی بنائیں۔30 سالہ پرانے سیوریج سسٹم کو رواں سال تبدیل کر دیا جائے گا۔ سیورج سسٹم کی تبدیلی کی سکیم اے ڈی پی میں شامل کر لی گئی ہے۔واسا نے شوک چوک تا شوکت خانم ہسپتال کے پرانے سیورج کو بدلنے کے لیے سکیم پی اینڈ ڈی کو بھیج رکھی ہے۔مون سون سیزن کے بعد سیورج سسٹم کی تعمیر کے کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔سیوریج سسٹم کی تبدیلی کا کام رواں مالی سال میں ہو گا، اس سلسلے میں واسا نے ابتدائی ورکنگ مکمل کر رکھی ہے۔

جواب دیں

Back to top button