وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب راشد نصر اللہ کے ہمراہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، چیف انجینئر ایل ڈی اسرار سعید بھی ہمراہ تھے۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور معاون خصوصی راشد نصر اللہ نے ریلوے اسٹیشن، بھاٹی چوک، اور ناصر باغ منصوبے کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے بریفنگ دی۔ریلوے اسٹیشن کے سامنے سڑک کی ری ماڈلنگ سے ٹریفک روانی میں بہتری آئے گی،ایل ڈی اے ٹیمیں ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ پر تیزی سے کام کر رہی ہیں۔ ریلوے اسٹیشن اور سرکلر روڈ پر فٹ پاتھ اور انڈر گراؤنڈ وائرنگ کے لیے تعمیراتی کام بھی جاری ہے۔ علاقے کی خوبصورتی اور ڈسٹ فری کرنے کے لیے تجاوزات ہٹائی جا رہی ہیں۔ معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب راشد نصر اللہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر اندرون لاہور کے علاقوں میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کی جا رہی ہے۔سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ اور اربن ریجنریریشن کے منصوبے اندرون لاہور کے لیے گیم چینجر منصوبے ثابت ہونگے۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہا کہ زیر زمین پارکنگ منصوبوں سے شہر کے گنجان آباد علاقوں میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو گی۔ریلوے اسٹیشن کے اطراف پہلی بار اتنے وسیع پیمانے پر یونیفارم ڈویلپمنٹ کی جا رہی ہے۔لاہور کے ثقافتی حسن کی بحالی پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی توجہ ہے۔ وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد اور معاون خصوصی راشد نصر اللہ نے بھاٹی چوک، ناصر باغ منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔بعدازاں وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور معاون خصوصی راشد نصر اللہ نے گلشن راوی اور بند روڈ کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا۔
Read Next
8 گھنٹے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ناصر باغ زیر زمین پارکنگ پلازہ،آؤٹ فال روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ
9 گھنٹے ago
ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنےوالے پرائیویٹ افرادکیخلاف شکنجہ سخت،3 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
10 گھنٹے ago
ایل ڈی اے،حج قرعہ اندازی،سات ملازمین اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے
3 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا بھاٹی چوک، سرکلر روڈ اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
4 دن ago
ٹاؤن پلاننگ اور سی ایم پی ونگ کے لئےایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا قیام،ڈی جی طاہر فاروق کا دورہ
Related Articles
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیرصدارت اجلاس،این اے 130 میں پبلک پارکس کی مرمت وبحالی کے کاموں کا جائزہ
5 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دس ڈائریکٹر تبدیل،نو ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ کے تبادلے کے احکامات جاری نوٹیفکیشن
6 دن ago



