وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی اپنے پرائیویٹ سیکرٹری مصطفٰی شاکر کے گھر آمد، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سوڈیوال ملتان روڈ میں واقع اپنے پرائیویٹ سیکرٹری مصطفٰی شاکر کی رہائشگاہ پر جا کر اُن کے والد عبدالشکور شاکر کے انتقال پر تعزیت کی۔ صوبائی وزیر کے پبلک ریلیشنز آفیسر وسیم بٹ اور سٹاف آفیسر سلیم بھٹی بھی صوبائی وزیر کے ساتھ تھے۔ ذیشان رفیق نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے اس موقع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والد کا سایہ سر سے اُٹھنا زندگی کا بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے۔ وزیر بلدیات نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

جواب دیں

Back to top button