کمشنر لاہور زید بن مقصود کا محرم الحرام جلوسوں مانیٹرنگ کیلئے ڈی سی آفس میں قائم مرکزی کنٹرول سنٹرکا دورہ

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے لاہور کا محرم الحرام جلوسوں مانیٹرنگ کیلئے ڈی سی آفس میں قائم مرکزی کنٹرول سنٹرکا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے 9محرم کے جلوسوں کی سی سی ٹی وی لائیو مانیٹرنگ کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر فیصل کامران بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور کے مرکزی کنٹرول سنٹر سے ان لائن مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔کمشنر لاہور کومرکزی کنٹرول سنٹر سے مانیٹرنگ، فیڈ بیک اور ردعمل پر بریفنگ دی گئی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بریفنگ میں بتایا کہ مرکزی جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے 800 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ 425 کیمرے اہم بارگاہوں کے باہر نصب کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ نگرانی نظام کو مرکزی کنٹرول روم میں سیف سٹی کیمروں کے ساتھ اضافی کیمروں کی مدد سے موثر بنایا گیا ہے۔لاہور کے مرکزی کنٹرول و مانیٹرنگ سنٹر میں بھی تمام محکمے 24گھنٹے کام کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ کنٹرول روم سے روٹس پر نکاسی آب آپریشن کے لیے بھی مانیٹرنگ میکانزم موجود ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی محرم انتظامات کے حوالے سے ہدایات کو یقینی بنایا گیا ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ سکیورٹی، میونسپل و مانیٹرنگ انتظامات کو ہدایات اور ایس اوپیز کے مطابق یقینی بنایا ہے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ منتظمین کے ساتھ براہ راست رابطہ میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button