محکمہ ہاؤسنگ پنجاب تقرروتبادلے،سہیل قادر چیمہ اے ڈی جی آپریشنز واسا پنجاب تعینات،احد ڈوگر کی اے ڈی جی پی ایچ اے تقرری

محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کی طرف سے اہم عہدوں پر تقرریوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔جس کے مطابق گریڈ 19 کےسہیل قادر چیمہ اے ڈی جی آپریشنز واسا پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی ایم ڈی واسا لاہور احد ڈوگر اے ڈی جی آپریشنز پی ایچ اے تعینات کر دیا گیا ہے۔مرزا ولید بیگ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ کو اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔مرزا ولید بیگ اے ڈی جی پی ایچ اے پی اینڈ ڈی لاہور تعینات ہیں۔

جواب دیں

Back to top button