الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا کی ویلج اور نیبر ہڈ کونسلز کی حد بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا 24 اضلاع کی ویلج اور نیبر ہڈ کونسلز کی حد بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔جن میں پشاور،نوشہرہ، چارسدہ، مہمند، مردان،صوابی،کوہاٹ،اورکزئی، بنوں،لکی مروت ،شمالی وزیرستان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، بٹ گرم، تورغیر، کوہستان اپر،کوہستان لوئر،کولائی پلاس،سوات،بونیر، چترال لوئر، دیر لوئر اور دیر اپر شامل ہیں۔

حد بندیاں خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 اور خیبر پختونخوا لوکل کونسلز کی حد بندیوں کے رولز 2020 کے تحت مکمل کی جائیں گی۔ویلج و نیبر ہڈ کونسلز کی حد بندیوں پر باقاعدہ کام 19 جنوری 2026 سے شروع ہو گا۔ختمی فہرست 20 اپریل 2026ء کو جاری کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button