وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف دے کر انہوں نے عوام کے دل جیت لئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بجلی کے بلوں میں 500 یونٹ تک 14 روپے فی یونٹ کا ریلیف جشن آزادی کا تحفہ ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ نواز شریف کا سیاسی ریکارڈ گواہ ہے کہ انہوں نے اپنے اقتدار کے دوران ہمیشہ عوام کا بھلا سوچا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی پنجاب حکومت کا بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لئے 45 ارب روپے مختص کرنا احسن اقدام ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ ایک حقیقی عوامی لیڈر صرف عوام کی بہتری سوچتا ہے جبکہ نام نہاد لیڈر صرف انتشار پھیلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ختم کرنے کے لئے میاں نواز شریف نے خود عملی قدم اٹھایا۔ بجلی کے بل میں ریلیف ابتدا ہے۔ انشااللہ عوام کو جلد اور بھی خوشخبریاں ملیں گی۔ ذیشان رفیق نے کہا شکریہ نواز شریف! ہمیں آپ کی قیادت پر فخر ہے۔
Read Next
20 گھنٹے ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا ڈسکہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ
24 گھنٹے ago
پی ڈی پی:153 پارکس کی تعمیر و بحالی کا کام جاری،109 واٹر ٹینک بن چکے ہیں،ذیشان رفیق
1 دن ago
عظمت فردوس چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چک جھمرہ تعینات،ظفر اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
1 دن ago
*پی ڈبلیو سی اے نے ملتان کے تاریخی گھنٹہ گھر کو برقی قمقموں سے روشن کر دیا*
1 دن ago





