پنجاب حکومت کی جانب سے کم لاگت رہائشی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دینے کا عزم۔۔وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے پھاٹا کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس کے شرکاء سے اظہار خیال کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عہدہ سنبھالتے ہی عام آدمی کو اپنی چھت فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اپنی چھت اپنا گھر اور اپنی زمین اپنا گھر جیسے خوابوں کو عملی شکل دی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی عالمی اداروں میں پذیرائی خوش آئند اور باعث تقلید ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ کم آمدنی والے طبقات کیلئے بلاسود قرضوں اور آسان اقساط پر گھروں کی فراہمی تیزی سے جاری ہے۔ بلال یاسین نے واضح کیا کہ شہری آبادی میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر جدید اور پائیدار ہاؤسنگ ماڈلز متعارف کروا رہے ہیں۔ گرین بلڈنگ، ماحول دوست تعمیرات اور توانائی بچانے والے گھروں کو فروغ دیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ فنانس کو آسان بنانے کیلئے بینکنگ سیکٹر کے ساتھ تعاون وقت کی ضرورت ہے۔عالمی اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہاؤسنگ بحران پر قابو پانے کی حکمت عملی میں کانفرنس کے شرکاء نے مدد دی۔ کانفرس کے شرکاء کا بین الاقوامی تجربات سے سیکھنے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔ عالمی اداروں اور تنظیموں سے افراد کی کثیر تعداد نے کانفرنس میں شرکت کی۔
Read Next
9 گھنٹے ago
*پنجاب میں پہلی بین الاقوامی سسٹین ایبل،سمارٹ اینڈ کلائمیٹ ریزیلینٹ واٹر سسٹمز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ*
13 گھنٹے ago
*اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی درخواستوں اور اقساط کی ہفتہ وار بنیادوں پر مانیٹرنگ کا فیصلہ*
1 دن ago
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی چین کے قومی دن کی تقریب میں خصوصی شرکت*
3 دن ago
پی ایچ اے ملازمین کے لئے حج قرعہ اندازی،5 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان
3 دن ago
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کا فیصل آباد میں مختلف ترقیاتی سائٹس کا دورہ
Related Articles
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام صرف ہاؤسنگ منصوبہ نہیں۔ محفوظ اور باوقار مستقبل کی بنیاد ہے،بلال یاسین
5 دن ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
1 ہفتہ ago




