وزیر بلدیات سيد ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر قاٸم اعلیٰ سطیٰ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں میٸر کراچی مرتضیٰ وہاب،کمیشنر کراچی محمد حسین نقوی،ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ بلدیات وسیم شمشاد،چیٸرمین چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم بلال احمد میمن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کراچی انفرااسٹریکچر ڈولیپمنٹ پالیسی کے تحت کے ایم سی کے ترقیاتی منصوبوں اور اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

کمیٹی کے ایم سی کے جاری منصوبوں و اسکیموں کو سپرواٸز کرنے کے علاوہ ترجیحات کا تعین کرنے کے ساتھ وزیر اعلیٰ کو ہر ماہ رپورٹ پیش کرے گی۔اجلاس میں چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق عوام کو جلد از جلد ریلیف دینے کے حوالے سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تمام ترقیاتی منصوبوں کو وقت مقررہ پر مکمل کیا جاۓ گا۔اسکیموں کو اینڈ ٹو اینڈ مکمل کیا جاۓ گا، نامکمل اور تاخیر کا باعث اسکیمیں عوام کی پریشانیوں اور لاگت میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈولیپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نماٸندے کی کمیٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں مختلف سڑکوں کی بیوٹیفیکشن کی ترجیحات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیااجلاس میں شدید ٹریفک کے دباٶ والی سڑکوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا26 سڑکوں کے حوالے سے پرسیس کو جلد مکمل کیا جاۓ وزیر بلدیات نے ہدایت کی۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوام کی پریشانی کے مدنظر جلد فیصلے کیے جاۓ گے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوۓ میرٹ پر کام کیا جائے۔






