ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے ہدایت کی ہے کہ شب برأت کے موقع پر شہریوں کو قبرستانوں میں جانے کے دوران کسی بھی قسم کی دشواری نہ ہو، انہوں نے کہا کہ قبرستانوں کے اندر اور باہر صفائی ستھرائی کے مکمل انتظامات کیے جائیں، روشنی کی مناسب فراہمی یقینی بنائی جائے اور پانی کے انتظامات برقرار رکھے جائیں،ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ قبرستانوں تک جانے والے راستوں کو ہموار اور محفوظ بنایا جائے تاکہ شہری آسانی سے اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کر سکیں، انہوں نے کہا کہ گندگی اور سیوریج کے پانی کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور ضرورت پڑنے پر اضافی اقدامات کیے جائیں تاکہ ہر شہری کو بہترین سہولت فراہم ہو،انہوں نے کہا کہ شب برأت کے دن بلدیاتی عملہ قبرستانوں میں موجود رہے گا تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان کے مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جا سکے،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ بھی قبرستانوں میں صفائی اور نظم برقرار رکھنے میں تعاون کریں،انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے زیر انتظام قبرستانوں میں شب برأت کے حوالے سے مکمل انتظامات کر رہی ہے اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رہیں گی۔
Read Next
3 دن ago
ایک کھرب 19کروڑکا پیکیج کراچی کیلئے ترقی کے نئے دروازے کھولے گا۔ کرم اللہ وقاصی
3 دن ago
لائنز ایریا میں 13 کروڑ سے زائد لاگت کے ترقیاتی منصوبے کا افتتاح، کراچی بھر میں بلاامتیاز ترقیاتی کام جاری رہیں گے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
5 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا جہانگیر روڈ کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا معائنہ
1 ہفتہ ago
کراچی میں ماحول دوست منصوبوں کا آغاز، پانچ ہزار مینگروز کے پودے لگائے جائیں گے، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس بھی فعال ہوں گے
2 ہفتے ago






