وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دورہ چین مکمل کرلیااور وطن واپسی کے لئے روانگی پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو ایئرپورٹ پرڈائیریکٹر فارن افیئرز مس ہیلن اور دیگر اعلی حکام نے رخصت کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی دعوت پر چین کا آٹھ روزہ دورہ کیا۔سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان،وزیر زراعت عاشق کرمانی بھی ہمراہ تھے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بیجنگ میں روبوٹک زرعی آلات بنانے والے ادارے اے آئی فورس ٹیک کا دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بلیو ٹیک ائیر الائنس، ہائی جیا میڈیکل، شی جی تان ہسپتال اور بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کے دورے کئے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے منسٹر سے ملاقات اور ظہرانے میں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منسٹر ماحولیات سے بھی ملاقات کی۔شنگھائی میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی میوزیم جنکو سولر کمپنی اور منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کے دورے کئے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ماحولیاتی آلودگی پر کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شنگھائی ایکسپریمنٹل سکول، ہواوے ٹیکنالوجیز اور بی جی آئی جینو مکس کے دورے بھی کئے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب چین انویسٹمنٹ کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ چائنہ کی حکمران جماعت کے اعلی سطح وفود سے ملاقاتیں کیں۔ ماحول دوست ٹرانسپورٹ، زراعت، ہیلتھ سمیت دیگر شعبوں میں چینی کمپنیوں سے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
Read Next
3 گھنٹے ago
پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2026ء،گزٹ نوٹیفکیشن جاری
18 گھنٹے ago
مریم نواز شریف کالاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ گرلز ہوسٹل،انڈور سپورٹس جیمنیزیم بنانے کا اعلان
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،ایم او انفرا میونسپل کارپوریشن ملتان خالد حسین کی گریڈ20 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری
2 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،لوکل گورنمنٹ لینڈ یوز پلان رولز،ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز میں ترامیم کی منظوری
5 دن ago
پنجاب حکومت نے 10 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن
Related Articles
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پیرا اہلکاروں پر باڈی کیم نصب کرنے کے لئے 30 جون کی ڈیڈ لائن دے دی
6 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں جنرل انشورنس کمپنی متعارف کروانے والا پنجاب ملک کا پہلا صوبہ بن گیا
7 دن ago
مریم نواز شریف سے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات،صوبے بھر میں جاری ڈویلپمنٹ اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کو سراہا
7 دن ago
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس،ستھرا پنجاب کی40 ہزار گاڑیاں اور1لاکھ 76 ہزار ورکرزکی اے آئی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ
1 ہفتہ ago

