وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی غریب اور مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹوں کی فراہمی اگلے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، اس ضمن میں وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کو ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ سکندر ذیشان نے بریفنگ میں بتایا کہ اپنی زمین،اپنا گھر پورٹل پر مزید درخواستوں کی وصولی کا عمل بند کردیا گیا ہے،اپنی زمین، اپنا گھر پروگرام کے تحت 4 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کروا چکے ہیں، 3 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد کی درخواستیں ابتدائی سکریننگ کے معیار پر پورا اتری ہیں،وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کے 19 اضلاع میں آن لائن درخواستوں کے ذریعے 2ہزار مفت پلاٹس دیے جائیں گے، شفافیت اور سکروٹنی کے عمل کی نگرانی کیلئے 19 اضلاع میں کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں، متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں سکروٹنی کمیٹی ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے پھاٹا کے زیر انتظام اسکیموں کی بحالی کا کام جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں،انہوں نے واضح کیا کہ اپنی زمین اپنا گھر کے تحت مفت پلاٹ حاصل کرنیوالے خاندان اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 15 لاکھ تک بلاسود قرض سے بھی مستفید ہوسکیں گے۔
Read Next
8 گھنٹے ago
کل سے صوبائی دارالحکومت میں پتنگ بازی کے سامان کی سپلائی میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین
11 گھنٹے ago
*پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے اے آئی ڈیش بورڈ کا قیام*
12 گھنٹے ago
*ضلعی انتظامیہ ،پی ایچ اے اور ایل ڈی اے شہر میں آگاہی پیغامات اور شاہراؤں کو رنگ برنگے پتنگوں سے مزین کر رہے ہیں، وزیر ہاؤسنگ پنجاب*
1 دن ago
*لاہور کی تمام پراجیکٹس سائٹس نوگو ایریا قرار، صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت*
1 دن ago
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کا گجرات کا دورہ،پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ
Related Articles
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی شب برات کے حوالے سے ڈی جی واسا اور ایم ڈی واسا لاہور کو خصوصی ہدایت
2 دن ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
6 دن ago




