جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ 2026 کا شاندار آغاز وہاب شہید پولو گراؤنڈ گلگت میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ارشد مجید مہمند نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور گیند پھینک کر ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔تقریب میں سیکریٹری سیاحت و ثقافت سردار اسد ہارون سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے،جنہوں نے شرکت کرنے والی ٹیموں سے ملاقات کی اور انہیں مقابلوں کے دوران بہترین کھیل اور اعلیٰ سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی۔بظور مہمان خصوصی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ پولو گلگت بلتستان کی ثقافت کا ایک اہم اور قدیم حصہ ہے، جو علاقے کی روایات، یکجہتی اور زندہ دل روح کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ نہ صرف شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے فراہم کرے گا بلکہ خطے کی بھرپور ثقافتی شناخت کو بھی اجاگر کرے گا۔واضح رہے کہ جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ 2026 کے دوران مختلف ٹیموں کے مابین اعلیٰ معیار کے مقابلے متوقع ہیں، جو کھیل کے فروغ کے ساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
Read Next
1 دن ago
UNDP briefs Additional Chief Secretary GB on TIAEWS Project
1 ہفتہ ago
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں،سیاسی جماعتوں،رہنماؤں کو فوری نوٹسز جاری کئے جائیں،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago
غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی سخت کارروائی
3 ہفتے ago
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی جانب سے گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
3 ہفتے ago
نگران وزیراعلیٰ کا چھموگڑھ، جلال آباد امن معاہدے کا خیرمقدم، 8 محرم واقعے کے بعد تنازع جرگہ کے ذریعے حل
Related Articles
گلگت بلتستان،انتخابی مدت کے دوران سرکاری ملازمین کے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد
3 ہفتے ago
گلگت بلتستان کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،فیصل احسان داخلہ،رحمان شاہ سیکرٹری اطلاعات مقرر
3 ہفتے ago




