وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ صاف ستھرا ماحول صحتمند معاشرے کے قیام کیلئے ناگزیر ہے۔ شہریوں کی شرکت کے ساتھ پنجاب میں صفائی کا نیا نظام ایک ماڈل کے طور پر سامنے آئے گا۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں صوبہ بھر کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز کے بذریعہ ویڈیو کانفرنس اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل، ایڈیشنل سیکرٹری ماریہ طارق نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پنجاب میں صفائی کے نظام کی آئوٹ سورسنگ میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ کنٹریکٹرز کی پیشکش کا جائزہ لے کر بڈنگ کا جلد فیصلہ کیا جائے۔ آئوٹ سورسنگ کیلئے کوالیفیکشن کے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب میں صفائی کا معیاری نظام متعارف کرا رہے ہیں۔ انہوں نے بڈنگ کھلنے کے بعد اگلے مراحل 10 روز کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں دیہات میں بسنے والی آبادی کو نظرانداز کیا جاتا رہا لیکن اب شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی کا دیرپا اور یکساں نظام رائج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں صفائی کا ایسا ہی نظام کامیابی سے جاری ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ آئوٹ سورسنگ کے بعد کنٹریکٹرز کی موثر نگرانی کا میکانزم بھی بنایا گیا ہے۔ سالڈ ویسٹ کی محفوظ ڈمپنگ کے لئے سائٹس بھی بنائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے نظام کی ابتدا میں کچھ تکنیکی درپیش آ سکتے ہیں تاہم ایک دفعہ نظام بن گیا تو پھر آسانی ہوگی۔ معمولی فیس کے بدلے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ویسٹ کولیکشن کی سہولت ملے گی۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے ہدایت کی کہ بولی میں حصہ لینے والے کنٹریکٹرز کا انتخاب طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کیا جائے اور یومیہ بنیادوں پر رپورٹ متعلقہ واٹس ایپ گروپ میں شیئر کی جائے۔
Read Next
11 گھنٹے ago
عیدالاضحیٰ 2026ء،مویشی منڈیوں کی نگرانی کیلئے لوکل گورنمنٹ پنجاب نے جامع گائیڈ لائنز جاری کر دیں
16 گھنٹے ago
*پنجاب کے میٹروپولیٹن شہر۔میئر کے بغیر* تحریر:زاہد اسلام
17 گھنٹے ago
عید الاضحٰی گائیڈ لائنز،بلدیاتی اداروں اور ستھرا پنجاب ورکرز کی چھٹیاں منسوخ،فیس ختم،بلدیاتی اداروں کو بھی عارضی سیل پوائنٹس لگائے کی اجازت
1 دن ago
محکمہ بلدیات تقرروتبادلے،روحمہ فہیم چیف آفیسر شاہ پور صدر،محمد رزاق سی او ہڈالی،محمد یاسر سی او تاندلیانوالہ تعینات
2 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا لاہور پریس کلب کا دورہ،صدر اور سیکرٹری سے ملاقات
Related Articles
*ستھرا پنجاب اے ٹی ایم سکینڈل بھی آ گیا*،فیصل آباد ایک ارب کی بے ضابطگیوں پر 12 افسران کے خلاف مقدمہ درج
2 دن ago
پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا دائرہ کار مرحلہ وار 200 شہروں تک بڑھایا جائے گا،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
2 دن ago
عید صفائی آپریشنز میں میونسپل اداروں کا عملہ بھی سُتھرا پنجاب ایجنسیز کے ساتھ تعاون کرے گا،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
3 دن ago
"مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام 60 ارب کی منظوری، 342 دیہات پر کام جاری،39لاکھ آبادی مستفید ہو گی
4 دن ago

