ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ مشتاق احمد کی زیرِ صدارت ایمرجنسی ورکس سکروٹنی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکمہ جات کے سیکریٹریز، تینوں ڈویژنز کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے ایگزیکٹو انجینئرز (EXENs) نے شرکت کی۔اجلاس میں گلگت بلتستان بھر میں جاری ایمرجنسی نوعیت کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ فورم نے ایمرجنسی منصوبوں کی رفتار اور معیار پر تفصیلی غور و خوض کیا اور ہدایت کی کہ تمام کام مقررہ مدت میں اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔اجلاس میں نئے ایمرجنسی کاموں کی بھی منظوری دی گئی، جن میں دنیور چشمہ کی مکمل بحالی کا منصوبہ شامل ہے۔ XEN LG& RD نے اس حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ کام کو دو ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔۔ ایمرجنسی کاموں کے معیار اور رفتار کی مؤثر نگرانی کے لیے مختلف سیکریٹریز پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، جو دو ہفتوں کے اندر جاری ایمرجنسی کاموں سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کریں گی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت گلگت بلتستان عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل اور بنیادی سہولیات کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ایمرجنسی کاموں میں شفافیت، رفتار اور معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔
Read Next
7 گھنٹے ago
سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کی این ڈی آر ایم ایف حکام سے ملاقات، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر تبادلہ خیال
1 دن ago
گلگت بلتستان،ای ٹی آئی لینڈ ٹائٹلنگ پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ،فیلڈ ٹیموں کو گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
1 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ضروری ترامیم کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
2 دن ago
مخصوص طبقے یا اشرافیہ کو نوازنے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
3 دن ago
غیر ضروری اخراجات میں نمایاں کمی کی تجویز پیش کی جس سے تقریباً 2 ارب روپے کی بچت ہوگی،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
Related Articles
ہسپتالوں کیلئے ادویات کی خریداری کے نظام کو بہتر اور شفاف بنایا جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
4 دن ago
تمام دیہی علاقوں میں مقامی کمیونٹی کے تعاون سے معاشی سرگرمیوں کو آگے بڑھایا جائے گا،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
4 دن ago
صوبائی وزیرِ تعلیم گلگت بلتستان امان علی عامر کی حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کے مزار پر حاضری
6 دن ago



