وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے 20 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ اقدام مستحق خاندانوں کے گھروں کی تعمیر کا تسلسل برقرار رکھنے اور انہیں اپنی ذاتی چھت فراہم کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔ترجمان کے مطابق اب تک ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد خاندانوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید 26 ہزار سے زائد خاندانوں کو فوری طور پر اقساط جاری کی جا سکیں گی۔ صوبہ بھر میں اس وقت 43 ہزار سے زائد گھر زیر تعمیر ہیں، جو پروگرام کی رفتار اور وسعت کو ظاہر کرتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ اب تک 172 ارب روپے سے زائد رقم اس پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر پر خرچ کی جا چکی ہے، جبکہ 6 ارب روپے سے زائد کی ریکوری بھی کامیابی سے مکمل کی جا چکی ہے۔ مزید برآں، ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد خاندانوں کو تعمیر مکمل کرنے کے لیے دوسری قسط جاری کی جا چکی ہے۔حکومت نے آئندہ پانچ سال میں پانچ لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا ہے، جسے مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام سے بڑی تعداد میں مستحق خاندان مستفید ہو رہے ہیں اور قرضہ جات کی فراہمی کا عمل آسان، شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر رکھا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن حقیقی معنوں میں لوگوں کی زندگیاں بدل رہا ہے اور یہ پروگرام صوبے میں سماجی و معاشی استحکام کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہو رہا ہے۔
Read Next
4 گھنٹے ago
*عمان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا یو این ہیبی ٹیٹ ایوارڈ وصول کرنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے،صوبائی وزیر بلال یاسین*
4 دن ago
لاہور کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کیلئے چھوٹے پارکس کی بحالی،گرین ایریاز کے تحفظ کے ساتھ نئے سبز مقامات بھی متعارف کرائے جائیں گے
5 دن ago
لاہور میں تقریباً 32 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے بچھائی جائیں،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
5 دن ago
*کم آمدنی والے خاندانوں کو گھروں کی تعمیر اور مرمت کیلئے قرضوں کے اجراء میں مزید تیزی لائی جائے گی۔بلال یاسین*
6 دن ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،القیوم گارڈن،الخالق آرچڈ،الجنت ریزیڈنشیا سمیت 30 پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر سیل
Related Articles
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس*
6 دن ago
*یو ای ٹی لاہور اور الجزاری اکیڈمی کے درمیان پائیدار آبی حل کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*
2 ہفتے ago



