وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی ٹیپا آفس آمد کے موقع پر چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے محکمانہ کارکردگی و امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ٹیپا نے وزیر ہاؤسنگ کو شہر میں ٹریفک روانی مزید بہتر بنانے بارے اقدامات بارے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔وزیر ہاؤسنگ کو ٹیپا کے مختلف مقامات سے سڑکوں کی کشادگی اور ری ماڈلنگ بارے تجاویز سے آگاہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں ٹیپا کے انفورسمنٹ ونگ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ٹیپا افسران کو شہر میں غیر قانونی سائن بورڈز کیخلاف مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ مصروف شاہراہوں پر ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلئے پیڈسٹرین برج بنانے بارے تجاویز تیار کی جائیں،ٹیپا اور ٹریفک پولیس شہر میں حادثات کی روک تھام کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں, وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سڑکوں پر فٹ پاتھ اور بائیکس لین کیلئے جگہیں مختص کرنے کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں ، شہریوں کی سہولت اور ٹریفک دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے سڑکوں پر یوٹرنز کی نشاندھی کی جائے گی، وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ نے داتا دربار ماسٹر پلان بارے ٹیپا افسران کو تجاویز دینے کی ہدایت کی، بڑھتے ٹریفک مسائل پر بروقت قابو پانا ازحد ضروری ہے ۔
Read Next
14 گھنٹے ago
*سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس، رمضان المبارک میں صاف پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ،*
14 گھنٹے ago
*فروغ بلیو اکانومی ویژن پر تیز پیش رفت، سیکرٹری ہاؤسنگ کا شرمپ فارمز مظفرگڑھ منصوبے کا دورہ*
3 دن ago
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے لیے 20 ارب روپے کے فنڈز جاری
3 دن ago
*محکمہ ہاؤسنگ پنجاب، ترقیاتی منصوبوں میں سیفٹی یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل، 9 اضلاع میں مانیٹرنگ افسران تعینات*
3 دن ago
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی حلقے میں کھلی کچہری
Related Articles
رمضان المبارک 2026 کے انتظامات: ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیرِ صدارت اہم اجلاس،ٹیوب ویل آپریشن کے اوقات کار کےدورانیہ
4 دن ago
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب بھر میں یکساں ترقی کیلئے جامع پلاننگ،میگا پراجیکٹس تیز کرنے کا فیصلہ
4 دن ago
بے گھروں، مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹس کی فراہمی،صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے پلاٹ نمبر کی قرعہ اندازی کی
6 دن ago
پنجاب کی پہلی پریمیئر لیگ 2026 کی افتتاحی تقریب،12 محکموں کے افسران و ملازمین کرکٹ کے میچز کھیلیں گے،بلال یاسین
6 دن ago


