راوی شہر میں انسداد سموگ آپریشن جاری، انتظامیہ نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر 1ماہ میں درجن بھر سے زائد فیکٹریاں سیل کردیں، فضائی آلودگی کے خاتمہ میں یقینی دہانی پر 4کارخانوں کو کھول دیا گیا جبکہ اسی تناظر میں روڈا اورادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے صنعتی زون میں انٹی سموگ واک کا بھی اہتمام کراویا۔تفصیلات کے مطابق روڈا ٹیم نے وزیر اعلی مریم نواز کا ویژن آلودگی سے پاک پنجاب کے حوالے سے اپنی حدود میں دن اور رات کو آپریشن جاری رکھے جس میں 12کارخانوں کو بند کیا گیا جبکہ متعدد صنعتی یونٹس کو ایس او پی پورے نہ کرنے پر وارننگ لیٹر بھی جاری کئے۔بتایا گیا ہے کہ روڈاانتظامیہ نے ماہ اکتوبر کے مختلف ایام میں انسداد سموگ کارروائیوں کے دوران علاقہ بابکوال میں اسفالٹ بلیچنگ پلانٹ ترک روڈ پرشہزاد مل، عاطف، بی ایم،حاجی الف یونٹ، ماشاء اللہ سٹیل جبکہ محمود بوٹی میں ریاض سٹیل کو سربمہر کر دیا گیا۔ دوران آپریشن 1مل مالک پر مقدمہ بھی درج کر ادیا گیا۔علاوہ ازیں گذشتہ روز انسداد سموگ سرگرمیوں میں بی ایم مل کوسیل توڑنے پر دوبارہ بند ش کا سامنا کر نا پڑا جبکہ بلال سٹیل اور شہزاد فیکٹری کو تنبہہ نوٹس جاری ہوا۔ دوران آپریشن انتظامیہ نے ترک روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کرنے پر شاہین ٹی اینڈ ڈی کو شوکاز نوٹس بھی دیدیا
Read Next
2 دن ago
ایل ڈبلیو ایم سی کا رمضان صفائی پلان جاری،1500سے زائد مساجدکی صفائی اور دھلائی کا ہدف، 23 رمضان بازاروں میں صفائی عملہ تعینات
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لاہور میں 20 ہزار سے زائد رمضان نگہبان کارڈز کی تقسیم مکمل
2 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام؛ معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ڈی سی لاہور کا سخت حکم
3 دن ago
ستھرا پنجاب پروگرام،لاہور میں سگیاں یارڈ ایک لیٹر پٹرول روزانہ رشوت مقرر
4 دن ago
"رمضان نگہبان پیکیج” کی شفاف ترسیل کیلئے ڈی سی لاہور متحرک،ناقص کارکردگی پر تحصیل سٹی کے 5 سرویئرز برطرف، واہگہ اور کینٹ میں اضافی ٹیمیں فعال
Related Articles
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز کی پریس کلب کےنومنتخب صدر ارشد انصاری اور جنرل سیکرٹری افضال طالب سے ملاقات
4 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 2 پر نمایاں پیشرفت
4 دن ago




