کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی سی ز حکومت پنجاب کے کے پی آئیز کے ہر پوائنٹ پر خود فعال ردعمل دیں، انہوں نے کہا کہ رورل و اربن ایریاز کی اوپن ڈرینز کی علیحدہ علیحدہ فہرست بناکر صفائی ایس او پیز بنائیں، ہر رورل ایریا میں صفائی شیڈول نہ صرف آویزاں کریں بلکہ فیڈبیک لیں اور عملہ کی جوابدہی بھی کریں، نالوں پر واضح بورڈز آویزاں کریں اور اس پر کوڑا پھینکنے پر انتباہی/سزا نوٹس لکھیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور کے علاوہ اضلاع اپنے پی ایچ اےز کیلئے پلاننگ کو ٹھوس بنیادوں پر ترتیب دیں۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مین ہولز کور، پٹرول پمپس پبلک واش رومز، صفائی ستھرائی و دیگر عوامی سہولیات پر ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ پی ایچ اے اور واسا لاہور میں ایریاز میں توسیع کیلئے کام کررہے ہیں۔ کمشنر لاہورمریم خان نے تمام اضلاع کے مارکیٹ بیوٹیفکیشن پلانز کا تفصیلا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ لاہور میں شناخت کردہ تقریبا 21ہزر پیچ و پاٹ ہولز میں سے تقریبا 19ہزار مکمل کیے جاچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں مین پٹرول پمپس پر ایکزیکٹو پبلک واش رومز کو فعال کیا جارہا ہے، ڈویژن کے ہر شہر میں سٹریٹ لائٹس و شہری خدمات فراہمی کا ایک ہی معیار ہے۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی تمام شہروں میں ”باقاعدہ یکساں صفائی معیار“ ہدایات واضح ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی ترجیح شہریوں کو بروقت و مکمل خدمات فراہمی ہے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ایڈیشنل کمشنر حامد محمود ملہی، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، ڈی سی قصور آصف رضا، اے سی جی وجیہہ ثمرین نے شرکت کی۔
Read Next
7 گھنٹے ago
*سرکاری نرخناموں کا آویزاں ہونا لازمی ہے۔سپاٹ چیکنگ ہورہی ہے۔زیرو ٹالرنس ہے۔کمشنر لاہور مریم خان*
1 دن ago
*کمشنر لاہور مریم خان کی زیرصدارت اجلاس/لیسکو کی 503ٹیمز تشکیل۔ ہیگنگ وائرز خاتمہ پلان دو دن میں طلب*
5 دن ago
ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر گرانفروشوں اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
5 دن ago
مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی، ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن کا حکم، ڈی سی لاہور
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہورمریم خان کا ٹاون شپ رمضان سہولت بازار کا دورہ۔*
Related Articles
*کمشنر لاہور/صفائی، ہسپتال، رمضان بازار، نگہبان کارڈز، دسترخوان/ بیوٹیفکیشنز سکیمز/ ننکانہ صاحب دورہ
1 ہفتہ ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کا پرچون کی سطح پر قیمتوں کے استحکام کے لیے کارروائیاں مزید سخت کرنے کا حکم
2 ہفتے ago
*سرکاری نرخناموں کا آویزاں ہونا لازمی ہے۔سپاٹ چیکنگ ہوگی۔زیرو ٹالرنس ہے۔کمشنر لاہور مریم خان*
2 ہفتے ago



