خیبر پختونخوا حکومت نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ پروموشن کے زیر التوا کیسز فوری طور پر نمٹائے جائیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متعدد پروموشن کیسز بغیر کسی وجہ کے تاخیر کا شکار ہیں، جو کہ گڈ گورننس کے اصولوں کے خلاف ہے۔اعلامیے کے مطابق تمام محکمے پروموشن بورڈ کے جاری کردہ کیلنڈر کے تحت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (DPC) کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرنے کے پابند ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد افسران و ملازمین کی ترقی کے معاملات کو بروقت نمٹانا اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔مزید برآں، تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران منعقد ہونے والے DPC اجلاسوں کی تفصیلات پندرہ دن کے اندر اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کریں۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ مستقبل میں غیر ضروری تاخیر کو ختم کیا جا سکے۔
Read Next
4 گھنٹے ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ریلیف، بحالی و سیٹلمنٹ کا اہم اجلاس
10 گھنٹے ago
پارلیمانی کمیٹی کی خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 پر نظرثانی کیلئے سفارشات
1 دن ago
*وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے جنوبی حصے کیلئے آؤٹر رنگ روڈ منصوبے پر اجلاس*
1 دن ago
*حکومت خیبرپختونخوا کا ایندھن بحران کے پیش نظر اہم فیصلے*
2 دن ago
لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے عہدیداران کی حکومت کی طرف سے قائم کمیٹی کے اراکین سے ملاقاتیں
Related Articles
خیبرپختونخوا کے مقامی حکومتوں کے مدت توسعی معاملہ پر صوبائی حکومت کیطرف سے قائم کمیٹی کا اجلاس 10 مارچ طلب
2 دن ago
لبکا نے نقشہ جات کی منظوری چارجز کی کل آمدن کا 75 فیصد حصہ متعلقہ UADAs/TMA کو ادا کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
2 دن ago
سدوس سٹرکچر اینڈ ریگولیشنز ،2023 کے ثمرات بلدیاتی ملازمین تک پہنچنے چاہئں۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
3 دن ago


