وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے اس خطے کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی سہولیات سمیت بہت سے مشکلات کا سامنا ہے، ہمیں علاقے کی ترقی اور عوام کے مشکلات کو حل کرنے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانی ہیں۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ صوبائی کابینہ میں تمام وزراء تعلیم یافتہ اور مخلص ہیں۔ عوام کو موجودہ حکومت سے بہت سی تواقعات وابستہ ہیں۔ ہم نے ان کی تواقعات پر پورا اترتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کے زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ دنیا میں تعمیر و ترقی کے ماڈل تبدیل ہوئے ہیں،ہمیں بھی ترقی کے منازل تیزی سے طے کرنے کیلئے جدید تقاضوں کے تحت کام کرنا ہوگا۔ تمام صوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبے تعمیر کئے جارہے ہیں، گلگت بلتستان میں توانائی، معدنیات اور سیاحت جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ان شعبوں میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور میگا منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایکٹ میں ضروری ترامیم کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو سہولیات دی جارہی ہے تاکہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کار گلگت بلتستان کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اسی سال پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یونٹ کو فعال بنایا جائے گا جس کیلئے درکار وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے اور نئی لیڈر شپ کیلئے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے ایکٹ میں ضروری ترمیم کرکے آزاد امیدواروں کو بھی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا حق دیا جارہاہے۔ چیف الیکشن کمشنر صوبائی حکومت کی مشاورت سے بلدیاتی انتخابات کے نئے تاریخ کا اعلان کریں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہمی اور ان کی معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے صوبائی حکومت ریونیو اتھارٹی کے ذریعے اپنے وسائل میں اضافہ کرے گی۔ گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی اورمستقبل کے چیلنجز کو حل کرنے کیلئے موجودہ ماڈل ناکافی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان سے بیل آؤٹ پیکیج اور گلگت بلتستان اور وفاق کے مابین نئے معاشی معاہدے کی سفارش کی ہے جس پر وزیر اعظم پاکستان نے خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے، امیدہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ صوبائی کابینہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بل، لوکل گورنمنٹ الیکشن ایکٹ 2014 (ترمیمی) بل اور گلگت بلتستان ریونیو ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل کو بحث و مباحثہ کے بعد اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دی جو موجودہ صوبائی کابینہ کی پہلے اجلاس کے ایجنڈا میں شامل تھے۔
Read Next
12 گھنٹے ago
بہترین قانون سازی کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا، وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
1 دن ago
وزیر اعلیٰ امجد حسین کو ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کنوداس واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ
1 دن ago
*وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے انجمن امامیہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات*
2 دن ago
*گلگت بلتستان کابینہ نے مالی سال 2026-27کا 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کر لیا۔*
2 دن ago
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
Related Articles
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
3 دن ago
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
3 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر ٹینکرز ایسوسی ایشن سے کامیاب مذاکرات، ایندھن کی ترسیل بحال
5 دن ago
اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے ریکروٹمنٹ پالیسی کو جلد حتمی شکل دے کر بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا جائے گا،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago


