محکمہ مقامی حکومت،الیکشن و دیہی ترقی خیبرپختونخوا نے منتخب مقامی حکومتوں کے نمائندوں کی مدت ختم ہونے کے بعد ایڈمنسٹریٹرز کی تقرریاں کر دی ہیں۔جو بلدیاتی انتخابات اور منتخب مقامی حکومتوں کے نمائندوں کی عدم موجودگی میں بلدیاتی اداروں کے انتظامی امور سرانجام دیں گے۔ایڈمنسٹریٹرز کو میئرز،اور چیئرمینز کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے انتظامی امور ڈپٹی کمشنر پشاور کے سپرد کر دیئے گئے ہیں۔چیئرمین سٹی لوکل گورنمنٹ کے سوشل سروسز کے انتظامی اختیارات ڈپٹی کمشنرز جبکہ میونسپل سروسز کے ٹی ایم اوز کو دیئے گئے ہیں۔چیئرمین تحصیل لوکل گورنمنٹس کے اختیارات سوشل سروسز کے حوالے سے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل سروسز متعلقہ تحصیل میونسپل آفیسر کے پاس ہونگے۔خیبرپختونخوا کی ویلج اور نیبر ہڈ کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ الیکشنز و رورل ڈویلپمنٹ کو دیئے گئے ہیں۔سیکرٹری بلدیات خیبرپختونخوا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
Read Next
3 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور،دلازک چوک انڈر پاس کا افتتاح کردیا
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا کوہاٹ پولیس لائنز دہشت گردی کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہارِ تعزیت
1 ہفتہ ago
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پشاور سے کوئٹہ کے لئے ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس کے آغاز کی افتتاحی تقریب
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کونسل کا اجلاس
1 ہفتہ ago
محکمہ لوکل گورنمنٹ،الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبرپختونخوا اور جائیکا کے زیر اہتمام سمینار
Related Articles
محمد سہیل خان آفریدی کی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات!
1 ہفتہ ago
شوکت کیانی اور ظہیر شیخ کی ملاقات،خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد اتفاق
1 ہفتہ ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
2 ہفتے ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
2 ہفتے ago

