میئر کراچی کے ترجمان اور کے ایم سی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانات حقائق سے مکمل طور پر عاری اور محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی ایک ناکام کوشش ہیں۔کرم اللہ وقاصی نے اپنے تفصیلی بیان میں کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اور جماعت اسلامی کے پاس اب رونے دھونے اور بے بنیاد الزامات کے سوا کوئی ایجنڈا باقی نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت میں کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں، انفراسٹرکچر کی بہتری اور شہری سہولیات کی فراہمی نے مخالف جماعتوں کی سیاست کو دفن کر دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے علی خورشیدی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو اپنی ماضی کی کارکردگی پر نظر ڈالنی چاہیے، جب کراچی کو بدترین حالات میں چھوڑ دیا گیا تھا۔ آج جب پیپلزپارٹی عملی اقدامات کے ذریعے مسائل حل کر رہی ہے تو ایم کیو ایم کو اپنی سیاست ختم ہوتی نظر آ رہی ہے، اسی لیے وہ بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے۔ ترجمان میئرکراچی کرم اللہ وقاصی نے کے۔فور منصوبے سے متعلق الزامات کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پیچیدہ اور بڑے پیمانے کا منصوبہ ہے جس پر سنجیدگی سے کام جاری ہے اور حکومت اس کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے قومی نوعیت کے منصوبوں کو سیاسی تنقید کا نشانہ بنانا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔جماعت اسلامی کے امیر منعم ظفر خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ ٹریفک حادثات جیسے افسوسناک واقعات پر سیاست کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے، جن میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد، ہیوی ٹریفک کی مانیٹرنگ اور سڑکوں کی بہتری شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ”افسوس کی بات ہے کہ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے انسانی جانوں کے ضیاع جیسے حساس معاملات کو بھی اپنی سیاست چمکانے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، جو نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔“کرم اللہ وقاصی نے واضح کیا کہ سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی شہری مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوشاں ہیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کو چاہیے کہ وہ تنقید برائے تنقید کے بجائے مثبت تجاویز دیں اور شہر کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے آخر میں کہا کہ ”پیپلزپارٹی کی عوامی خدمت کی سیاست جاری رہے گی اور کراچی کے عوام باشعور ہیں، وہ الزامات اور حقیقت میں فرق بخوبی جانتے ہیں۔“
Read Next
3 دن ago
تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا،ترجمان میئر کراچی
4 دن ago
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں بلدیہ عظمیٰ کراچی آرٹس کونسل کی پارٹنر ہوگی، ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے،میئر کراچی
4 دن ago
عوامی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کانقصان برداشت نہیں کیا جائیگا،کرم اللہ وقاصی
4 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ناظم آباد انڈر پاس کے سریے چوری ہونے کا نوٹس، بحالی کا کام شروع
6 دن ago
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 38ویں سالگرہ پر مبارکباد
Related Articles
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کاکراچی کی سکیم 33، ملیر میمن گوٹھ، منور انڈر پاس اور ملحقہ علاقوں میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ
1 ہفتہ ago
ہائپر اسٹار بیچ ویو پارکنگ کلفٹن میں اسمارٹ پارکنگ سسٹم کا افتتاح، شہریوں کو جدید اور منظم سہولت میسر آئے گی،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
2 ہفتے ago



