میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب 2025 کے بین الاقوامی میئرز فورم میں شرکت کے لیے ٹوئیوٹا سٹی، جاپان روانہ ہوگئے ہیں۔ یہ عالمی سطح کا اہم اجلاس 14 اکتوبر سے 16 اکتوبر 2025ء تک منعقد ہوگا۔یہ بین الاقوامی فورم دنیا بھر کے شہروں کے سربراہان، شہری منصوبہ سازوں اور پالیسی سازوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گا، جہاں اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈا برائے پائیدار ترقی اور ایس ڈی جیز (SDGs) پر عمل درآمد کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جائے گا، خاص طور پر شہروں، قصبوں اور نواحی علاقوں میں ترقیاتی حکمتِ عملیوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔میئر مرتضیٰ وہاب فورم کے دوران موسمیاتی تغیرات اور شہری لچک (Urban Resilience) کے موضوع پر منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں وہ کراچی میں جاری ماحولیاتی اقدامات اور پائیدار ترقی کے منصوبوں پر روشنی ڈالیں گے۔ اس اجلاس میں فلاڈیلفیا کے میئر سمیت دیگر عالمی رہنما بھی شریک ہوں گے۔میئر کراچی اس موقع پر مختلف بین الاقوامی نمائندوں، سرکاری شخصیات اور میئرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ ماحولیاتی تبدیلی، تجارتی تعاون، شہری ترقی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔میئر مرتضیٰ وہاب کی شرکت اس بات کی عکاس ہے کہ کراچی عالمی شہری سفارتکاری میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے اور پائیدار و جامع ترقی کے فروغ کے لیے عالمی برادری کے ساتھ بھرپور روابط قائم کر رہا ہے۔ ان کی جاپان میں شرکت نہ صرف کراچی کے وقار میں اضافہ کرے گی بلکہ جدید شہری منصوبہ بندی، موسمیاتی موافقت اور ترقیاتی تعاون کے نئے راستے بھی کھولے گی۔
Read Next
16 گھنٹے ago
*میئر کراچی کا شہر بھر میں 139 سڑکوں کی بحالی کے لیے 14 ارب روپے کے میگا پروگرام پر عملدرآمد کا اعلان*
2 دن ago
دو اضلاع کو ملانے والی نئی ڈوئل کیریج وے کا افتتاح، عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
2 دن ago
کراچی انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز سے متعلق اہم اجلاس، نئے بلاک کی تعمیر اور طبی سہولیات میں توسیع کا فیصلہ
3 دن ago
*میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس*
4 دن ago
کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلدیاتی اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر ہوٹل ایس او پیز پر عملدرآمد کرے گی،مرتضٰی وہاب
Related Articles
صدر مملکت آصف علی زرداری سے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی ملاقات،کراچی کی بلدیاتی ترقی اور شہری سہولیات پر تبادلہ خیال
6 دن ago
ضلع جنوبی میں جدید نادرا سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ، بلدیہ عظمیٰ کراچی زمین فراہم کرے گی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
1 ہفتہ ago



