*ڈی جی ایل ڈی اے کی ٹاؤن پلاننگ افسران کو فیلڈ مانیٹرنگ سرگرمیاں تیز کرنے،غیر قانونی کمرشل پیلنٹی،کمرشلائزیشن فیس کی ریکوری اہداف کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانر ون اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو نے بریفنگ دی۔اجلاس میں ای بیز پورٹل پر آئے کیسز، ٹاؤن پلاننگ ونگ کی مجموعی کارکردگی اور ریونیو جنریشن مہم کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے ای بیز پورٹل پر افسران کو خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چیف ٹاؤن پلانرز اور متعلقہ ڈائریکٹرز روزانہ کی بنیاد پر ای بیز پورٹل کے کیسز کا خود جائزہ لیں۔ای بیز پورٹل پر تاخیر اور بلا وجہ اعتراض کی صورت میں متعلقہ افسران سے جواب طلبی ہو گی

۔ٹاؤن پلاننگ ونگ کی دیگر سروسز کو بھی جلد ای بیز پر منتقل کیا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹاؤن پلاننگ افسران کو فیلڈ مانیٹرنگ سرگرمیاں بھی تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ غیر قانونی کمرشل پیلنٹی اور کمرشلائزیشن فیس کی ریکوری اہداف کے مطابق یقینی بنائی جائے۔ نئی کمرشل کی گئی شاہراہوں پر قائم املاک سے ترجیحی بنیادوں پر کمرشلائزیشن فیس کی ریکوری کی جائے۔اجلاس میں ای بیز پورٹل پر ورکنگ کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ کے ڈائریکٹرز اور آئی ٹی افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button