عمران خان رہائی امن موومنٹ افتتاحی تقریب!

پاکستان تحریک انصاف صوبائی آفس پشاور میں عمران خان رہائی امن موومنٹ کی ممبرشپ مہم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی، مرکزی و صوبائی قیادت، خیبر پختونخوا اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرینز، پارٹی عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے ممبرشپ کارڈز پر دستخط کرکے مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ممبر شپ مہم کا دائرہ کار پورے پاکستان تک پھیلایا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button