*واسا لاہور کی تیسری بورڈ میٹنگ، اہم اصلاحاتی اقدامات کی منظوری*

واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) لاہور کی تیسری بورڈ میٹنگ واسا ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں اہم پالیسی اور ترقیاتی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز، ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ مدیحہ شاہ اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا لاہور غفران احمد سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ پنجاب واسا سے سہیل قادر چیمہ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (P&D)، فنانس اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔بورڈ میٹنگ میں واسا لاہور کے چار اہم زیرِ زمین واٹر ٹینکس کے منصوبوں کے لیے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ ان منصوبوں میں نسبت روڈ لکشمی چوک، یو ای ٹی، لیک روڈ اور برکت مارکیٹ میں زیر زمین واٹر ٹینکس پر تیزی سے کام جاری ہیں، جن کی تکمیل سے بارشی پانی کو محفوظ بنانے سمیت اربن فلڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔اجلاس میں واٹر اینڈ سینیٹیشن ایکٹ کے تحت واٹر سپلائی اور سیوریج سے متعلق ریگولیشنز کی بھی منظوری دی گئی، جس سے ادارے کی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔اس موقع پر ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا تھا کہ واسا لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق جدید سہولیات، شفاف مالیاتی نظام اور پائیدار منصوبہ بندی کے ذریعے شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ واسا لاہور شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے مؤثر نظام کے لیے اپنی خدمات مزید بہتر بنائے گا۔

جواب دیں

Back to top button